عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور : شادی کی تصاویر جاری

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 14-04-2022
عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور : شادی کی تصاویر جاری
عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور : شادی کی تصاویر جاری

 

 

ممبءی : بالی وڈ کی جوڑی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ  ممبئی میں شادیکےبندھن میں بندھ گئے۔ جمعرات کے روز عالیہ بھٹ نے اپنے انسٹاگرام سے شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’آج ہم اپنے خاندانوں اور دوستوں کی موجودگی میں اپنے گھر کی اسی بالکونی میں جہاں ہم نے اپنے رشتے کے پانچ سال گزارے، وہاں شادی کرچکے ہیں۔‘ عالیہ نے لکھا کہ وہ اپنے رشتے کو مزید یادگار بنانے چاہتے ہیں اور ایسے لمحات ساتھ گزارنا چاہتے ہیں جو محبت، قہقہوں اور پیار  بھری نوک جھونک سے بھرپور ہوں۔ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے جاری ایک مشترکہ بیان میں عالیہ بھٹ کا کا مزید کہنا تھا کہ ’ہم اپنی زندگی کے اس یادگار وقت میں آپ سب کی محبت کے شکرگزار ہیں۔‘

رنبیر اور عالیہ تقریباً پانچ سالوں سے اچھے دوست تھے اور مئی 2018 میں پہلی بار رنبیر کپور دونوں کے رشتے کو ایک انٹرویو کے دوران منظر عام پر لائے تھے۔  

رنبیرکپور کی والدہ رنبیر کپور اور کزن کرشمہ کپور شادی کی تقریب کے لیے ڈانس کی تیاریاں کررہے تھے اور نیتو سنگھ نے ڈانس کی پریکٹس کرنے والے گروپ کو ’ڈانس اسکواڈ کا نام دیا تھا