اکشے کمار بھی کورونا کی زد میں

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 04-04-2021
کورونا وائرس سے متاثرہ معروف فلمی ستاروں کی فہرست میں اب اکشے کمار کا نام بھی شامل ہو گیا ہے
کورونا وائرس سے متاثرہ معروف فلمی ستاروں کی فہرست میں اب اکشے کمار کا نام بھی شامل ہو گیا ہے

 

 نئی دہلی۔  کورونا وائرس سے متاثرہ معروف فلمی ستاروں کی فہرست میں اب اکشے کمار کا نام بھی شامل ہو گیا ہے ۔

اکشے کمار نے یہ انکشاف انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر کی گئی اپنی پوسٹس میں کیا ۔

بالی ووڈ اداکار نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میں آپ سب کو بتانا چاہتا ہوں کہ آج صبح میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔اکشے کمار نے لکھا کہ تمام حفاظتی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے میں نے فوری طورپر خود کو آئسولیٹ کر لیا ہے، میں گھر میں قرنطینہ میں ہوں اور ضروری طبی معاونت بھی حاصل کرلی ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ میں گزشتہ دنوں میں خود سے رابطے میں رہنے والے لوگوں سے مخلصانہ گزارش کرتا ہوں کہ اپنا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروائیں اور اپنا خیال رکھیں۔

 

اکشے کمار سے قبل گزشتہ دنوں کئی اداکاروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ واضح رہے کہ کئی دیگر فلمی شخصیت جیسے عامر خان، پریش راول، کارتک آرین ، نکی تمبولی، فاطمہ ثنا شیخ بھی کورونا کا شکار ہونے کے بعد قرنطینہ میں ہیں۔

اس کے علاوہ کورونا کا شکار ہونے والے اداکاروں میں رنبیر کپور، نیتو کپور، ورون دھون، راکول پریت سنگھ، امیتابھ بچن، ایشوریا رائے، ابھیشیک بچن، ارجن کپور اور ملائیکا اروڑا بھی شامل ہیں۔