فلم کیسری چیپٹر 2 : دو دنوں میں 17.92 کروڑ روپے کی آمدنی

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 20-04-2025
 فلم کیسری چیپٹر 2 : دو دنوں میں 17.92 کروڑ روپے کی آمدنی
فلم کیسری چیپٹر 2 : دو دنوں میں 17.92 کروڑ روپے کی آمدنی

 



نئی دہلی:کیسری چیپٹر 2 جس میں اکشے کمار اور آر مادھون مرکزی کرداروں میں نظر آ رہے ہیں، نے گھریلو باکس آفس پر ریلیز کے ابتدائی دو دنوں میں 17.92 کروڑ روپے کا بزنس کر لیا ہے۔ فلم کے پروڈیوسرز نے یہ اطلاع اتوار کے روز دی۔جلیانوالہ باغ قتل عام کی ایک غیر معروف سچی کہانی پر مبنی اس فلم میں اننیا پانڈے بھی شامل ہیں، اور اسے پہلی بار ہدایتکاری کرنے والے کرن سنگھ تیاگی نے ڈائریکٹ کیا ہے۔یہ فلم دھرما پروڈکشنز کے بینر تلے بنی ہے اور جمعہ کے روز سنیما گھروں میں ریلیز ہوئی۔

پروڈکشن ہاؤس نے فلم کی کمائی کی تفصیلات سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکسپر پوسٹ کرتے ہوئے دن وار بریک ڈاؤن بھی شیئر کیا۔فلم نے پہلے دن 7.84 کروڑ روپے اور دوسرے دن یعنی ہفتہ کو 10.08 کروڑ روپے کمائے۔

پوسٹ کے کیپشن میں لکھا گیا:"ایک مقدمہ جس نے سلطنت کو ہلا کر رکھ دیا۔ ایک فلم جو باکس آفس پر دھوم مچا رہی ہے۔ ابھی ٹکٹ بک کریں۔#KesariChapter2 سینما گھروں میں، دنیا بھر میں۔"

یہ فلم وکیل سی شنکرن نائر کی سچی کہانی پر مبنی ہے، جنہوں نے 1920 کی دہائی میں برطانوی سامراج کے خلاف قانونی جنگ لڑی۔

فلم کی کہانی "The Case That Shook the Empire" نامی کتاب پر مبنی ہے، جسے نائر کے پڑپوتے رگھو پالت اور ان کی اہلیہ پشپا پالت نے لکھا ہے۔

فلم میں 1924 کے ہتک عزت کے مقدمے کو دکھایا گیا ہے، جس میں مائیکل او’ڈوائیر (پنجاب کے سابق لیفٹیننٹ گورنر اور جلیانوالہ باغ قتل عام کے مرکزی منصوبہ ساز) نے نائر پر مقدمہ دائر کیا، جنہوں نے اپنی کتاب میں پنجاب میں برطانوی ظلم و ستم پر شدید تنقید کی تھی۔