شوہر کی سرجری کے بعد بھاگیہ شری نے ویڈیو شیئر کردی

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 04-11-2022
شوہر کی سرجری کے بعد بھاگیہ شری نے ویڈیو شیئر کردی
شوہر کی سرجری کے بعد بھاگیہ شری نے ویڈیو شیئر کردی

 

 

ممبئی: بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان کے ساتھ فلم ’میں نے پیار کیا‘ میں کام کرکے شہریت کی بلندیوں کو چھونے والی بھاگیہ شیری نے اپنے شوہر کی بڑی سرجری سے متعلق مداحوں کو آگاہ کردیا۔

رپورٹ کے مطابق 53 سالہ بھاگیہ شری نے اپنے فلمی کیریئر کے آغاز ہی میں ہمالیہ دسانی سے شادی کرلی تھی، جسے اب 32 سال ہوگئے ہیں۔ بھاگیہ شری نے سوشل میڈیا پر اپنی شوہر کے ساتھ ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں بتایا کہ شوہر ہمالیہ دسانی کے کندھے پر حال ہی میں چوٹ آئی تھی۔

 

انہوں نے بتایا کہ شوہر کو ممبئی کے اسپتال میں داخل کرایا، اُن کی سرجری ہوئی، جس میں ساڑھے 4 گھنٹے لگے، یہ شیئر کرنے کا مقصد لوگوں کو صورتحال سمجھانا ہے اور صحتیابی تیزی سے ممکن ہے۔ اداکارہ نے شوہر کو اپنی طاقت کا ستون قرار دیا اور ساتھ ہی کندھے کی تکلیف پر بھی بات کی، کہا کہ ان کی بڑی سرجری ہوئی ہے، اب وہ اسپتال کے بستر پر لیٹے ہیں۔