دلیپ کمار کی 100ویں سالگرہ پرکیا جائے گا فلم فیسٹیول کا انعقاد

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 27-11-2022
دلیپ کمار کی 100ویں سالگرہ پرکیا جائے گا فلم فیسٹیول کا انعقاد
دلیپ کمار کی 100ویں سالگرہ پرکیا جائے گا فلم فیسٹیول کا انعقاد

 

 

ممبئی:مرحوم فلمی اداکار دلیپ کمار کے 100 ویں یوم پیدائش کے موقع پر فلم فیسٹیول کا اہتمام کیا جائے گا۔ فلم ہیریٹیج فاؤنڈیشن نے دلیپ کمار فلم فیسٹیول کا اعلان کیا ہے۔ اس فیسٹیول میں دلیپ کمار کی فلمیں آن، دیوداس اور شکتی کو ملک بھر کے منتخب سینما ہالز میں دکھایا جائے گا۔ فیسٹیول کا نام دلیپ کمار ہیروز ہیرو ہوگا۔

یہ میلہ 20 شہروں کے 30 سنیما ہالز میں چلے گا۔ یہ فیسٹول 10 اور 11 دسمبر کو منعقد کیا جائے گا۔ اس فلم فیسٹیول میں پی وی آر سینماز سے پارٹنر شپ کی گئی ہے۔ دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو نے فلم ہیریٹیج فاؤنڈیشن کے پروگرام پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ ساتھ ہی امیتابھ بچن نے فلم شائقین سے درخواست کی ہے کہ وہ دلیپ کمار کی فلمیں پردے پر دیکھیں