اردو یونیورسٹی :داخلوں کی آخری تاریخ ، 6 ستمبر

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
اردو یونیورسٹی :داخلوں کی آخری تاریخ ، 6 ستمبر
اردو یونیورسٹی :داخلوں کی آخری تاریخ ، 6 ستمبر

 

 

حیدرآباد، 29 اگست (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں تعلیمی سال 2022-23 کے لیے میرٹ کی اساس پر ریگولر کورسز میں آن لائن داخلوں کی آخری تاریخ میں 6 ستمبر تک توسیع کی گئی ہے۔

پروفیسر ایم ونجا، ڈائرکٹر نظامت داخلہ کے بموجب 7اور 8 ستمبر کو آن لائن ایڈیٹنگ کا موقع رہے گا۔ 14 اکتوبر سے کلاسس کا آغاز ہوگا۔

میرٹ کی اساس پر داخلے کے کورسز میں پوسٹ گریجویشن پروگرامس اُردو، انگریزی، ہندی، عربی، مطالعات ترجمہ، فارسی ؛ مطالعات نسواں، نظم و نسق عامہ، سیاسیات، سوشل ورک، اسلامک اسٹڈیز، تاریخ، معاشیات، سماجیات، لیگل اسٹڈیز؛ صحافت و ترسیل عامہ؛ ایم کام اور ایم ایس سی (ریاضی) شامل ہیں۔ جزوقتی ڈپلوما پروگرامس میں اردو، ہندی، عربی، فارسی اور اسلامک اسٹڈیز، تحسین غزل اور سرٹیفکیٹ کورسزمیں اردو، پشتو، فرانسیسی، روسی میں داخلے دستیاب ہیں۔

مختلف کیمپسوں میں دستیاب کورسز وغیرہ کی مکمل معلومات یونیورسٹی ویب سائٹmanuu.edu.in

پر دستیاب نوٹفکیشن اور ای۔پراسپکٹس سے حاصل کی جاسکتی ہے۔ تفصیلات یا کسی وضاحت کے لیے نظامت داخلہ کو[email protected]

پر ای میل کریں۔داخلہ ہیلپ ڈیسک رابطہ برائے عمومی رہنمائی کے لیے موبائل نمبرات 6207728673, 9866802414, 6302738370 & 9849847434 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔