ذہنی استعداد کو منتشر یا مشتعل ہونے سے بچانے کے لیے انوکھی ورزشیں

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 07-01-2022
ذہنی استعداد کو منتشر یا مشتعل ہونے سے بچانے کے لیے انوکھی ورزشیں
ذہنی استعداد کو منتشر یا مشتعل ہونے سے بچانے کے لیے انوکھی ورزشیں

 

 

عبدالحئی خان، نئی دہلی

آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کی ورزشوں کی شاخ کے نیشنل کنونر، حکومت ہند کے سابق ٹریننگ کمشنر خاندانی حکیم ڈاکٹر بدرالاسلام کیرانوی نے کہا کہ میڈیکل ماہرین کے تعاون سے ہماری پینتالیس سالہ تحقیق نے ثابت کیا ہے کہ ڈربک میڈیکل ورزشیں صوفیانہ ریاضت تندرستی کے ساتھ ساتھ فوری حل طلب ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ آج کے دور کے مشکل حالات میں‌ ذہنی استعداد کو منتشر یا مشتعل ہونے سے بچا کر حوصلہ اور حواس قائم رکھ کر نیک مقاصد کے حصول اور فلاح دارین کی کامیابیوں سے روشناس کرانے ‌والی ہیں۔

نئی دہلی کے معروف حکیم عطا الرحمن اجملی نے کہا کہ مدارس اسلامیہ کے کمسن طلباء کا انوکھا، تیجہ خیز اورقابل ستائش اقدام پہلی مرتبہ ہمارے سامنے آیا ہے کہ ڈربک میڈیکل ورزشوں صوفیانہ ریاضت سے ملک کو فٹنس کی مہارت میں پہلی پوزیشن پر لانے کے لئے کامیاب جدوجہد کر رہے ہیں-

مدارس اسلامیہ کے طلباء خدمت خلق کے میدان میں بھی اسکولی طلباء سے آگے نکلنے کی کوشش کر رہے ہیں اوران ورزش کو سیکھ کر، سکھانے کی مشق کر رہے ہیں، مسرت کی بات یہ ہے کہ پہلی ہی کوشش میں کمسن طلباء ورزش لیڈر بن جاتے ہیں۔

کمسن طلباء کا حوصلہ قابل ستائش ہے، انہوں نے عندیہ دیا کہ وہ تندرستی، عظم و حوصلہ پیدا کرنے والی، امن و امان اور سلامتی کا مزاج بنانے اور اسے پروان چڑھانے والی میڈیکل ورزشوں کو سیکھیں گے اور سکھائیں گے-

آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کے سیکریٹری جنرل حکیم سید احمد خاں، مدرسہ تجوید القرآن اوکھلا نئی دہلی کے مہتمم قاری عبدالحفیظ اور صدر مدرس حافظ فرقان کی کوشش سے ہوئی کمسن طلباء کی اس انوکھی پیش رفت سے سبھی فخر محسوس کر رہے ہیں-

انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ دگر مدارس بھی دور حاضر کی بیماریوں کے توڑ کے لئے اکسیر ان ورزشوں سے اپنے طلباء کو مستفید کریں گے اور حکومتی امداد کے دروازے بھی مدارس کے طلبہ کے لئے کھلیں گے۔