اے ایم یو کے دو طلباء فرانسیسی اسکالرشپ کے لئے منتخب

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 27-04-2023
 اے ایم یو کے دو طلباء فرانسیسی اسکالرشپ کے لئے منتخب
اے ایم یو کے دو طلباء فرانسیسی اسکالرشپ کے لئے منتخب

 

 علی گڑھ : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے غیرملکی زبانوں کے شعبہ میں فرانسیسی زبان کے بی اے چوتھے سمسٹر کے طالب علم عبدالرحمن اور ابھیشیک سنگھ کو باوقار اسسٹنٹ ڈ انگلائس (انگلش لینگویج اسسٹنٹ) 2023-24  اسکالرشپ کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔

    شعبہ کے استاد ڈاکٹر ساون کمار سنگھ نے بتایا کہ یہ اسکالرشپ، وزارت تعلیم، حکومت فرانس کی طرف سے دی جاتی ہے، اور ہندوستان میں فرانسیسی سفارت خانہ کے فرنچ انسٹی ٹیوٹ کے ذریعہ اس کا نظم و نسق کیا جاتا ہے۔
    انہوں نے کہا کہ منتخب طلباء فرانس کے مختلف شہروں میں سات ماہ گزاریں گے اور مختلف سرکاری فرانسیسی اسکولوں اور یونیورسٹیوں میں لینگویج اسسٹنٹ کے طور پر کام کریں گے۔