ندوۃ العلماء میں ائمہ وذ مہ داران مساجد کا تربیتی ورکشاپ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 03-03-2021
ائمہ مساجد کے لئے ضروری ہے کہ وہ حالات سے باخبررہیں
ائمہ مساجد کے لئے ضروری ہے کہ وہ حالات سے باخبررہیں

 

 

 مسجد اللہ کا گھر ہے اس کے ذریعہ انسان اپنے رب سے قریب ہوتا ہے۔ جو لوگ مسجد کو آباد کرتے ہیں وہ درحقیقت اللہ کی وحدانیت کا اعلان کرتے ہیں۔ اور جو مسجد کی تعمیر کرتا ہے اللہ تعالی جنت میں اس کا گھر بناتا ہے۔ اور جس کا معمار الله تعالی ہووہ گھر کیسا عالیشان ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار مولانا محمد خالد ندوی غازیپوری ، عميد كلية الدعوة والاعلام ، دارالعلوم ندوۃ العلماء نے لکھنؤ میں ہونے والے ائمہ اور ذمہ داران مساجد کے ایک تربیتی ودعوتی پروگرام میں کیا ۔

انہوں نے کہا کہ مسجد کی ذمہ داری بہت زیادہ عزت و شرف کی بات ہوتی ہے۔ اللہ تعالی جس سے محبت کرتا ہے اس کو مسجد کا ذمہ دار بناتا ہے۔ ائمہ مساجد کے لئے ضروری ہے کہ وہ حالات سے باخبررہیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ جدید چیلنجز سے اچھی طرح واقف ہوں تا کہ بروقت امت مسلمہ کے سامنے میں حل پیش کر سکیں ۔

مولانا مفتی عتیق احمد بستوی سکریٹری مجلس تحقیقات شرعیہ نے ائمہ مساجد کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں نئی نسل کے ایمان کی حفاظت کرنے اور اس کو دین پر مضبوطی سے قائم رکھنے میں ائمہ کا بہت اہم کردار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسجد میں عبادت کے ساتھ آپسی اختلافات کا تصفیہ بھی ہونا چاہئے ۔ اور اس طرح ہمارے دوتہائی مسائل مسجد ہی میں حل ہو جائیں گے اور درس قرآن اور تعلیم قرآن کا اہتمام بھی ضروری مولانا کوثر ندوی نے کہا کہ مساجد میں باصلاحیت علماء کا انتخاب ہونا چاہئے اور مساجد کو فلاحی کاموں کا بھی مرکز بنایا جائے تا کہ وہاں عبادت کے ساتھ انسانیت کی خدمت بھی ہو اور غیرمسلموں کے ذہنوں سے بدگمانیاں دور ہو سکیں۔

انہوں نے مساجد کے متعلق چند تجاویز بھی پیش کیں۔ پروگرام میں تقریبا پھیں مساجد کے ائمہ اور متولیان نے شرکت کی۔ جلسہ کی نظامت مولانا آفتاب عالم خیر آبادی ندوی نے کی ۔ مولانا عبدالودودند وی نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور کلية الدعوة والاعلام کا تعارف کرایا۔ واضح رہے کہ دارالعلوم ندوۃ العلماء میں كلية الدعوة کے علاوہ اور کئی کلیات ہیں جیسے کلیة الشریہ ، كلية اللغة العربية ، اسی طرح شعبہ انگر یز ی ، شعبہ صحافت ولسانیت مجلس تحقیقات شرعیہ بلس تحقیقات ونشریات مجلس صحافت ونشریات اور شعبہ دعوت و ارشاد وغیرہ۔ رپورٹ از : ڈاکٹر عبد الرحمن ندوی، استاد دار العلوم ندوۃ العلماء لکھنو