مرکزی وزیر نے روزگار میلہ میں اے ایم یو کے اساتذہ کو تقرری نامے تقسیم کئے

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | 11 Months ago
مرکزی وزیر نے روزگار میلہ میں اے ایم یو کے اساتذہ کو تقرری نامے تقسیم کئے
مرکزی وزیر نے روزگار میلہ میں اے ایم یو کے اساتذہ کو تقرری نامے تقسیم کئے

 

علی گڑھ،: حکومت ہند میں بھاری صنعتوں کے مرکزی وزیر جناب مہندر ناتھ پانڈے نے 13 اپریل کو لکھنؤ، اتر پردیش میں منعقدہ چوتھے روزگار میلے میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے اساتذہ بشمول 4 پروفیسرز، 6 ایسوسی ایٹ پروفیسرز، 17 پروفیسرز، اور ایک سینئر لیب اسسٹنٹ (فارماسسٹ)کو تقرری نامے تقسیم کئے۔

               مرکزی وزیر جناب مہندر ناتھ پانڈے نے ڈاکٹر نگہت رشید (ایسوسی ایٹ پروفیسر، شعبہ اسلامک اسٹڈیز) اور ڈاکٹر احمد مجتبیٰ صدیقی (اسسٹنٹ پروفیسر، شعبہ جغرافیہ) کو تقرری نامہ اپنے ہاتھوں سے پیش کیا۔

               روزگار میلے میں تقرری نامہ پانے والے دیگر اساتذہ میں ڈاکٹر نگار عالم صدیقی، ڈاکٹر نورالابصار، ڈاکٹر ضیاء الدین، اور ڈاکٹر محمد نسیم خاں (سبھی پروفیسرز)، ڈاکٹر مشکور احمد، ڈاکٹر تقویم علی خان، ڈاکٹر بلال احمد کٹی، ڈاکٹر اعجاز احمد، اور ڈاکٹر محمد فیروز احمد (سبھی ایسوسی ایٹ پروفیسرز)؛ ڈاکٹر محمد نیئر زیدی، ڈاکٹر سید کوثر شمیم، ڈاکٹر شمشاد، ڈاکٹر ارشد امین، ڈاکٹر محمد عدنان قاسم، ڈاکٹر نسیم الصبا، ڈاکٹر افتخار احمد، ڈاکٹر محمد شیف، ڈاکٹر محمد عرفان احمد، ڈاکٹر ضیاء الرحمان انصاری، ڈاکٹر غزالہ پروین، ڈاکٹر عائشہ امتیاز، ڈاکٹر غلام نبی ناز، ڈاکٹر شیخ ادریس مجتبیٰ، ڈاکٹر رزدہ پروین، اور ڈاکٹر شیخ بلال احمد (سبھی اسسٹنٹ پروفیسرز) اور مسٹر وسیم خاں (ایس ایل اے، فارماسسٹ) شامل ہیں۔