علی گڑھ، 19 ستمبر: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے کینیڈی آڈیٹوریم میں 23 ستمبر کو شام 7 بجے الومنئی افیئرز کمیٹی، اے ایم یو اور ورٹیکس ایونٹس، دبئی کے اشتراک سے ایک مشاعرہ منعقد کیا جارہا ہے۔
کنوینر پروفیسر ایم سفیان بیگ نے بتایا کہ وائس چانسلر پروفیسر محمد گلریزمشاعرے کے مہمان خصوصی ہوں گے، جبکہ معروف فلم ساز پدم شری مظفر علی مشاعرہ کی صدارت کریں گے۔
مسٹر پشکن آغا مشاعرے کے شریک کنوینر ہیں۔ مشاعرے میں اظہر عنایتی، اقبال اشہر، محشر آفریدی، شکیل اعظمی، عزم شاکری، اظہر اقبال، ندیم فرخ، اکھلیش مشرا، پپلو لکھنوی، ام تراز اور خوشبو شرما اپنا کلام سنائیں گے۔