گورنمنٹ ڈگری کالج، سنگاریڈی کی طالبات کا مطالعاتی دورۂ مانو

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
گورنمنٹ ڈگری کالج، سنگاریڈی کی طالبات کا مطالعاتی دورۂ مانو
گورنمنٹ ڈگری کالج، سنگاریڈی کی طالبات کا مطالعاتی دورۂ مانو

 

 

حیدرآباد، 23 فروری (پریس نوٹ) گورنمنٹ ڈگری کالج برائے اناث سنگاریڈی کی طالبات نے آج کالج پرنسپل ڈاکٹر حمیرا سعید کی نگرانی میں اور مانو الومنائی اسوسئیشن کے تعاون سے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کا مطالعاتی دورہ کیا۔ اس دورہ میں کالج کی فیکلٹی ممبر محترمہ روحی ترنم بھی موجود تھیں۔ انجمن طلبا ئے قدیم ، اسسٹنٹ ڈین اسٹوڈنٹس ویلفیئر محترمہ عصمت فاطمہ نے طالبات کو مانو گرلز ہاسٹل اور سید حامد لائبریری کا معائنہ کروایا۔

اس کے علاوہ سنگاریڈی گورنمنٹ ڈگری کالج کی طالبات نے شعبہ ترسیل عامہ و صحافت، انسٹرکشنل میڈیا سنٹر، شعبہ اردو کا بھی دورہ کیا جہاں پر مختلف اساتذہ اور دیگر ذمہ داران نے ان طالبات کو یونیورسٹی میں موجود اعلیٰ تعلیمی مواقع کے متعلق معلومات فراہم کی۔ جناب محمد مصطفی علی سروری، اسوسیئٹ پروفیسر ایم سی جے نے دورہ کنندہ طالبات کے ساتھ تبادل خیال کرتے ہوئے انہیں سوچ سمجھ کر مستقبل کی منصوبہ بندی کرنے کا مشورہ دیا۔

صدر انجمن طلبائے قدیم، اعجاز علی قریشی نے اس موقع پر کالج کی سبھی طالبات کے لیے تحفتاً یونیورسٹی کیلنڈر اور میگزین الکلام پیش کیے اور اعلیٰ تعلیم کی خواہش مند طالبات کو ہر طرح سے رہنمائی فراہم کرنے کا یقین دلایا۔ اس موقع پر المنائی اسوسی ایشن کے دیگر ذمہ داران بشمول ایوب خان بھی موجود تھے۔ پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج ڈاکٹر حمیرا سعید نے ڈین اسٹوڈنٹس ویلفیئر ، مانو اور انجمن طلبائے قدیم کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔