علی گڑھ، 11 ستمبر: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی مختلف فیکلٹیوں کے سات طلباء کو مختلف کمپنیوں نے یونیورسٹی کے ٹریننگ و پلیسمنٹ آفس (جنرل) کے زیر اہتمام کیمپس پلیسمنٹ مہم کے توسط سے ملازمت کے لئے منتخب کیا۔
انھیں مینجمنٹ ٹرینی کے طور پر اور ایچ آر یا بزنس ڈیولپمنٹ کے شعبہ کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔
ٹی پی او جنرل مسٹر سعد حمید نے بتایا کہ منتخب ہونے والے طلباء میں رجت پرتاپ سنگھ - ایم ایف اے (لیٹن کرافٹس)، سہیل بیگ - ایم بی اے (سمپلوٹل)، فرحت النساء - ایم اے انگلش (ریڈیفیوژن)، سہیل احمد - ایم اے سائیکالوجی (ریڈیفیوژن)، سلونی ورما - ایم ایچ آر ایم (کے پی آئی ٹی ٹیکنالوجیز)، سکشم سارسوت - ایم ایچ آر ایم (کے پی آئی ٹی ٹیکنالوجیز) اور طوبیٰ انجم - ایم ایچ آر ایم (کے پی آئی ٹی ٹیکنالوجیز) شامل ہیں