پروفیسر ضیاء الرحمٰن صدیقی کی تصنیف ’تحریک آزادی اور اردونثر‘ کا اجراء

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 28-08-2023
پروفیسر ضیاء الرحمٰن صدیقی کی تصنیف ’تحریک آزادی اور اردونثر‘ کا اجراء
پروفیسر ضیاء الرحمٰن صدیقی کی تصنیف ’تحریک آزادی اور اردونثر‘ کا اجراء

 



علی گڑھ، 26 اگست: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ڈین اسٹوڈنٹس ویلفیئر (ڈی ایس ڈبلیو) پروفیسر عبدالعلیم نے ڈپٹی ڈی ایس ڈبلیو پروفیسر ضیاء الرحمن صدیقی (شعبہ اردو) کی تصنیف ”تحریک آزادی اور اردو نثر“ کا آزادی کا امرت مہوتسو تقریب کے تحت اجراء کیا۔

                    پروفیسر عبدالعلیم نے کہا کہ یہ کتاب 1857 سے ہندوستان کی جدوجہد آزادی کے دوران مجاہدین آزادی کی طرف سے چلائی جانے والی مختلف تحریکوں میں اردو ادیبوں کی خدمات پر روشنی ڈالتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کتاب میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے تعلیم یافتہ مجاہدین آزادی جو ادیب و شاعر بھی تھے ان کی خدمات کو بطور خاص نمایاں کیا گیا ہے جیسے کہ مولانا حسرت موہانی جنہوں نے جنگ آزادی کے دوران انقلاب زندہ باد کا نعرہ دیا تھا۔

                    قابل ذکر ہے کہ پروفیسر ضیاء الرحمن صدیقی 30 سال سے اردو میں تدریس و تحقیق میں مصروف ہیں اور مختلف موضوعات پر اردو میں دو درجن سے زائد کتابیں تصنیف کر چکے ہیں۔

                    کتاب کی اجراء کے موقع پر ڈپٹی ڈی ایس ڈبلیو پروفیسر وبھا شرما،اسسٹنٹ ڈی ایس ڈبلیو سید کلیم افروغ زیدی، ڈاکٹر ارشد اقبال، ڈاکٹر جاوید عالم وغیرہ موجود تھے۔