جامعہ ملیہ : پروفیسرنجمہ اختر بطور وی سی تین سال مکمل

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 26-04-2022
جامعہ ملیہ : پروفیسرنجمہ اختر بطور وی سی تین سال مکمل
جامعہ ملیہ : پروفیسرنجمہ اختر بطور وی سی تین سال مکمل

 

 

نئی دہلی : جاسا نے پروفیسرنجمہ اختر کو بطور شیخ الجامعہ کے کامیابی کے ساتھ تین سال مکمل ہونے پر مبارک باد پیش کی جامعہ ایڈمنسٹریٹیو اسٹاف ایسو سی ایشن(جاسا) نے کل پروفیسر نجمہ اختر کو بطو رشیخ الجامعہ کے کامیابی کے ساتھ تین سال مکمل کرنے پر تہنیت پیش کی ہے۔

تہنیتی اورافطار پروگرام میں پروفیسر ناظم الجعفری مسجل جامعہ ملیہ اسلامیہ،سینئر عہدیداران،غیر تدریسی عملہ اور شیخ الجامعہ کے کنبے کے اراکین نے شرکت کی۔ اس موقع پر شیخ الجامعہ نے اعزاز کے لیے جاسا کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ یونیورسٹی کا غیر تدریسی عملہ یونیورسٹی کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتاہے۔

انھوں نے کہاکہ گزشتہ تین برسوں میں جو بھی قومی اور بین الاقوامی اعزازات اور حصولیابی ادارے کو ملی ہیں وہ جامعہ کے ملازمین کی بطور ایک ٹیم کاوشوں کا ثمرہ ہیں۔ جاساکے جنرل سکریٹری نسیم احمد گزشتہ تین برسوں میں پروفیسر نجمہ اختر کی قیادت میں یونیورسٹی کی جو حصولیابیاں رہی ہیں انھیں شمار کرایا۔جامعہ کے ملازمین کے لیے شیخ الجامعہ کی طرف کی جانے والی کوششوں کا انھوں نے شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر جاسا کے جملہ عہدیداران موجود تھے۔