اے ایم یو: پروفیسر محمد عاصم صدیقی، شعبہ انگریزی کے چیئرمین مقرر

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 22-12-2021
اے ایم یو: پروفیسر محمد عاصم صدیقی، شعبہ انگریزی کے چیئرمین مقرر
اے ایم یو: پروفیسر محمد عاصم صدیقی، شعبہ انگریزی کے چیئرمین مقرر

 


آواز دی وائس، علی گڑھ

پروفیسر محمد عاصم صدیقی کو دو سال، چار ماہ اور چوبیس دن کے لئے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ انگریزی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔

وہ اس سے پہلے 2018 میں اس عہدے پر سات ماہ سے زائد کام کر چکے ہیں۔ پروفیسر نکہت تاج نے صحت کی بنیاد پر صدر شعبہ کا عہدہ قبول کرنے سے انکار کردیا چنانچہ پروفیسر عاصم صدیقی کو صدر شعبہ مقرر کیا گیا۔ قابل ذکر ہے پروفیسر صدیقی تیس برسوں سے اے ایم یو میں پڑھا رہے ہیں۔

سنہ2007ء میں نیویارک یونیورسٹی میں فل برائٹ فیلو کے طور پر انھوں نے امریکہ کے میساچوسٹس، نیو ہیمپشائر، نیو میکسیکو اور واشنگٹن ڈی سی میں واقع مختلف تعلیمی و ثقافتی اداروں میں طلبہ، اساتذہ اور منتظمین سے تبادلہ خیال کیا۔

وہ متعدد ادبی اور ثقافتی جرائد کے ادارتی بورڈ میں شامل ہیں اور معیاری جرائد میں متعدد تحقیقی مقالے شائع کر چکے ہیں۔

پروفیسر صدیقی باقاعدگی سے دَ ہندو، این ڈی ٹی وی ڈاٹ کام، ریڈف ڈاٹ کام، ہندوستان ٹائمز، اسٹیٹس مین، انڈین ایکسپریس اور پائنیرجیسے مشہور انگریزی اخبارات و پورٹل میں آرٹس اور کلچر پر کالم لکھتے ہیں۔

انہوں نے نالسار یونیورسٹی، حیدرآباد، کشمیر یونیورسٹی، سری نگر، لکھنؤ یونیورسٹی، سی سی یو میرٹھ اور اوپن یونیورسٹی کوٹا میں خطبات دئے ہیں۔