علی گڑھ، 22 ستمبر: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے تین محققین کو یوکے کے اشاعتی ادارے ایمرالڈ پبلشنگ نے ایمرالڈ ادبی ایوارڈ2023 میں آؤٹ اسٹینڈنگ پیپر ایوارڈ سے نوازا ہے۔
ان کا مقالہ کووڈ کے دوران سفر کرنے کے طرز عمل اور پلانڈ بیہیویئر تھیوری کے اطلاق پر مبنی ہے جو ستمبر 2021 میں انٹرنیشنل جرنل آف ٹورزم سٹیز میں شائع ہوا تھا۔ یہ تحقیق اے ایم یو کے شعبہ کامرس کی پروفیسر شیبا حامد، ڈاکٹر سجود (اے ایم یو کی سابق طالبہ) اور نسیم بانو نے مشترکہ طور سے کی تھی۔ ڈین، فیکلٹی آف کامرس پروفیسر محمد این زیڈ قریشی اور شعبہ کامرس کے سربراہ پروفیسر ایس ایم امام الحق نے ان کے تحقیقی کام کو سراہا۔