اُردو یونیورسٹی میں مسابقتی مباحثہ و گلوگاری مقابلہ کا انعقاد

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 22-05-2023
اُردو یونیورسٹی میں مسابقتی مباحثہ و گلوگاری مقابلہ کا انعقاد
اُردو یونیورسٹی میں مسابقتی مباحثہ و گلوگاری مقابلہ کا انعقاد

 

حیدرآباد19مئی (پریس نوٹ) یوجی سی کے جی ٹوینٹی۔ یونیورسٹی کنیکٹ پروگرام کے تحت کل مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں مسابقتی مباحثہ اور گلوکاری مقابلے منعقد ہوئے۔ پرووسٹ بوائز ہاسٹلس، پرووسٹ گرلز ہاسٹلس اور نظامت جسمانی تعلیم اور اسپورٹس کے اشتراک سے ایک ہفتہ طویل انٹر ہاسٹل کھیل کود و ثقافتی سرگرمیوں کا افتتاح 15 مئی 2023 کو وائس چانسلر پروفیسر سید عین الحسن نے کیا ۔

شعیب الرحمن، محمد سہراب عالم اور محمد یوسف نے بالترتیب اردو، ہندی اور انگریزی مباحثہ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ گلوکاری مقابلے میں محمد عارفین کو فاتح قرار دیا گیا۔

پروفیسر مشتاق احمد آئی پٹیل، پرووسٹ بوائز ہاسٹل کی نگرانی میں یہ مقابلے منعقد ہوئے۔ڈاکٹر قیصر احمد، ڈاکٹر فرحت علی، ڈاکٹر محمد راشد فاروقی نے اردو مباحثہ کے حکم کے فرائض انجام دیئے۔ ہندی مباحثہ میںڈاکٹر پٹھان رحیم خان، ڈاکٹر عدنان بسم اللہ، ڈاکٹر واجدہ عشرت جبکہ انگریزی میں ڈاکٹر پی سرتھ چندر، ڈاکٹر شاہ عالم، ڈاکٹر ثمینہ تبسم ججس تھے۔ گلوگاری مقابلے کے لیے پروفیسر کرن سنگھ ا ±توال، ڈاکٹر محمد مظفر حسین اورجناب مجاہد علی نے جج کے فرائض انجام دئیے۔ڈاکٹر جاوید ندیم ان سرگرمیوں کے کوآرڈنیٹر ہیں۔ ڈاکٹر ایم ایچ خان اور ڈاکٹر امتیاز بھی پروگرام میں موجود تھے