این ای ای ٹی امتحان: حاذق نے حاصل کیا دسواں رینک

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 08-09-2022
این ای ای ٹی امتحان: حاذق نے حاصل کیا دسواں رینک
این ای ای ٹی امتحان: حاذق نے حاصل کیا دسواں رینک

 


سری نگر: جموں و کشمیر کے ضلع شوپیان کے ایک پھل فروش کے صاحبزادے حاذق پرویز لون جہاں نیٹ امتحان میں خطے میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے، جب کہ آل انڈیا رینک سطح پر انہیں دسواں رینک حاصل ہوا ہے۔

گذشتہ روز این ای ای ٹی امتحان کے نتائج کا اعلان کیا گیا تھا۔ حاذق پرویز لون نے 720 میں سے 710 پوائنٹس حاصل کرکے 10 واں رینک حاصل کیا ہے۔ حاذق اپنی کامیابی پر خوش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں صرف نیٹ کا امتحان میں کامیابی حاصل کرنا چاہتا تھا، جب کہ میں نے جموں و کشمیر  پہلی پوزیشن حاصل کی، وہیں مجھ کو آل انڈیا لیول پر دسواں رینک ملا ہے۔ یہ کامیابی میری توقعات کے باہر ہے۔ انہوں نے خود کہا کہ  مجھے یقین نہیں آرہا ہے کہ میں ٹاپ 10  کامیاب ہونے طلبا کی فہرست میں شامل ہوں ۔

حاذق کے والد پرویز لون پھلوں کے تاجر ہیں جب کہ ان کی والدہ گھریلو خاتون ہیں۔  حاذق نے اپنی کامیابی کا سہرا اپنے والدین اور اساتذہ کو دیا۔ اس نے کہا کہ میں اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں کہ اس نے مجھے کامیابی سے نوازا۔

میری کامیابی والدین اور آکاش انسٹی ٹیوٹ سری نگر کے اساتذہ کے تعاون اور کوششوں کے بغیر ممکن نہیں تھی۔ حاذق نے اپنے ٹیچر روہن جین کی کافی تعریف کی، جنہوں نے انہیں فزکس پڑھایا تھا۔ حاذق نے آٹھویں جماعت تک ڈولفن پبلک اسکول پلوامہ میں تعلیم حاصل کی اور پھر شاہ ہمدان پبلک اسکول شوپیاں میں شفٹ ہو گئے۔

دسویں جماعت کا امتحان پاس کرنے کے بعد، وہ گیارہویں اور بارہویں جماعت کے لیے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول ترکوانگام شوپیاں میں داخل ہوا۔ حاذق نے کہا کہ اگر آپ مستقل مزاج اور محنتی ہیں تو کچھ بھی حاصل کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ طلبا کو میرا مشورہ ہے کہ وہ مستقل مزاجی سے رہیں اور کسی بھی ہدف کو حاصل کرنے کے لیے سخت محنت کریں۔ حاذق نے کہا کہ وہ نیورولوجی میں مہارت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔