مانو کا آج 25واں یومِ تاسیس، جشنِ کا آغاز

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 08-01-2022
مانو کا آج 25واں یومِ تاسیس، جشنِ  کا آغاز
مانو کا آج 25واں یومِ تاسیس، جشنِ کا آغاز

 


آواز دی وائس، حیدرآباد 

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے 25 ویں یومِ تاسیس کی تقریب کا 9 جنوری کو صبح 11 بجے آن لائن اہتمام کیا جارہا ہے۔

پروفیسر سکھدیو تھوراٹ، پروفیسر ایمیرٹس، جواہر لال نہرو یونیورسٹی و سابق صدر نشین یونیورسٹی گرانٹس کمیشن مہمانِ خصوصی ہوں گے اور بعنوان ”اعلیٰ تعلیم میں مسلمان کہاں پیچھے رہ گئے؟ : پالیسیوں کے لیے اسباق“ آن لائن یومِ تاسیس خطبہ دیں گے۔

پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر، صدارت کریں گے۔ پارلیمنٹ کے منظور کردہ ایک ایکٹ کے تحت 9 جنوری 1998ءکو یونیورسٹی کا قیام عمل میں آیا تھا۔

اسی مناسبت سے یونیورسٹی کے پچیسویں سال کے آغاز پر انسٹرکشنل میڈیا سینٹر کا خصوصی طور پر تیار کردہ مونٹاج جاری کرتے ہوئے جشنِ سیمیں کا آغازکیا جائے گا۔ پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ، پرووائس چانسلر خیر مقدمی خطاب اور یونیورسٹی اور مہمان مقرر کا تعارف پیش کریں گے۔ پروفیسر صدیقی محمد محمود، رجسٹرار انچاج شکریہ ادا کریں گے۔

پروفیسر محمد فریاد‘ انچارج پی آر او، کنوینر ہوں گے۔ مانو انسرکشنل میڈیا سنٹر کے یو ٹیوب چینل(www.youtube.com/imcmanuu) پر یوم تاسیس تقریب کا راست ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔