اُردو یونیورسٹی میں ہندی ہفتہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 16-09-2021
مولاناآزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی میں ہندی ہفتہ جاری
مولاناآزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی میں ہندی ہفتہ جاری

 

 

حیدرآباد : مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ، ہندی سیل کے زیر اہتمام 14 تا 20 ستمبر 2021ء”ہندی ہفتہ“ کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

پروفیسر صدیقی محمد محمود، رجسٹرار انچارج کے ہاتھوں آج پہلے دن ہندی پوسٹر کا اجراءعمل میں آیا۔

کووڈ 19 وباءکے پیش نظر وزارتِ داخلہ ، حکومت ہند کی جانب سے وقتاً فوقتاً جاری کردہ رہنمایانہ خطوط کو ملحوظ رکھتے ہوئے ”ہندی ہفتے“ میں یونیورسٹی کے اسٹاف اراکین کے لیے لیکچر، کہانی کی پیشکش نیز کوئز مقابلے آن لائن منعقد کیے جارہے ہیں۔

ان مقابلوں میں یونیورسٹی کے تمام اسٹاف اراکین حصہ لے سکیں گے۔

حصہ لینے والوں میں 20 ستمبر2021 کو سرٹیفکیٹ و انعامات کی تقسیم عمل میں آئے گی