حیدرآباد اور لکھنو میں مانو کے فیشن ٹیکنالوجی کورسس ۔ 31 اگست آخری تاریخ

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 30-08-2023
حیدرآباد اور لکھنو میں مانو کے فیشن ٹیکنالوجی کورسس ۔ 31 اگست آخری تاریخ
حیدرآباد اور لکھنو میں مانو کے فیشن ٹیکنالوجی کورسس ۔ 31 اگست آخری تاریخ

حیدرآباد، 29 اگست (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں تعلیمی سال 2023-24 کے لیے فیشن ٹیکنالوجی و انٹیریر ڈیزائن کے کورسس میں آن لائن داخلے کی آخری تاریخ 31 اگست ہے۔

حیدرآباد کیمپس میں فیشن ٹیکنالوجی و انٹیریر ڈیزائن میں بی ایس سی، ڈپلوما اور سرٹیفکیٹ پروگرامس میں داخلے دیئے جارہے ہیں۔ اس کے علاوہ لکھنو کیمپس میں فیشن ٹیکنالوجی میں ڈپلوما و سرٹیفکیٹ کورسس دستیاب ہیں۔ عمومی ہدایات و اہلیت کی معلومات یونیورسٹی ویب سائٹ

manuu.edu.in

پر دستیاب ہیں۔ تفصیلات یا کسی وضاحت کے لیے

[email protected]

پر ای میل کریں۔