مانو: محمد احسن ظفر کا انتقال

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 09-11-2021
مانو: محمد احسن ظفر کا انتقال
مانو: محمد احسن ظفر کا انتقال

 

 

حیدرآباد: مولانا آزادنیشنل اردو یونیورسٹی، آئی ٹی آئی دربھنگہ (بہار) کے ایل ڈی سی جناب محمد احسن ظفر کا آج بعمر 37 سال مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ وہ 23 فروری 2007ءسے یونیورسٹی میں برسرخدمت تھے۔ پسماندگان میں اہلیہ مسرت بیگم کے علاوہ ایک دختر منہا ظفر شامل ہے۔

پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر، پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ، پرو وائس چانسلر و پروفیسر صدیقی محمد محمود، رجسٹرار انچارج نے مرحوم کے ارکان خاندان سے تعزیت کیا ہے۔

اس سلسلہ میں یونیورسٹی کے مین گیٹ ”بابِ علم“ پر آزاد واک کے اختتام پر تعزیتی پروگرام منعقد ہوا۔ وائس چانسلر پروفیسر سید عین الحسن کی جانب سے قراردادِ تعزیت پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ نے پڑھ کر سنائی اور دعائے مغفرت کی۔ اساتذہ، طلبہ ،اراکین اسٹاف کے علاوہ مانو ویلفیئر اسوسی ایشن کے عہدیداران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر دو منٹ تک خاموشی بھی منائی گئی۔