حیدرآباد، 6 ستمبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ، شعبۂ فارسی و مطالعاتِ وسط ایشیاءمیں تعلیمی سال 2023-24 کے لیے پشتو زبان میں سرٹیفکیٹ اور ڈپلوما کورسس میں داخلے جاری ہیں۔ ڈاکٹر سیدہ عصمت جہاں، صدر شعبہ کے بموجب اس جز وقتی (پارٹ ٹائم) کورس میں 10+2 یا کسی مسلمہ ادارے سے اس کے مماثل کورس کامیاب طلبہ داخلہ کے اہل ہیں۔ پشتو کے علاوہ فارسی میں ڈپلوما اور ترکی زبان میں سرٹیفکیٹ کورس میں بھی داخلہ دیئے جارہے ہیں۔ فارم یونیورسٹی ویب سائٹ
پر دستیاب ہے۔ آن لائن پُر کردہ درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 30 ستمبر مقرر ہے-
مزید تفصیلات کے لیے 9958082158یا 9844963518 پر اوقات کار میں رابطہ کیا جاسکتا ہے۔