سی بی ایس ای:پٹنہ کی مہوش احسان نے حاصل کئے98 فیصد مارکس

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 22-07-2022
سی بی ایس ای:پٹنہ کی مہوش احسان نے حاصل کئے98 فیصد مارکس
سی بی ایس ای:پٹنہ کی مہوش احسان نے حاصل کئے98 فیصد مارکس

 

 

آواز دی وائس، پٹنہ

ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ سے تعلق رکھنے والی طالبہ مہوش احسان نےسی بی ایس ای بورڈ کے امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ انہیں امتحان میں 98 فیصد مارکس ملے ہیں۔ وہ پٹنہ کے ڈونی پولو پبلک اسکول  کی طالبہ ہیں۔

خیال رہے کہ سی بی ایس ای دسویں بورڈ کا نتیجہ آج شائع ہو گیا ہے۔ مہوش احسان پٹنہ کے معروف مقام  سلطان گنج میں رہتی ہیں۔ انہیں سی بی ایس ای 10ویں بورڈ میں 500 نمبروں میں 490 آئے ہیں۔وہ  نہ صرف اپنے شہر بلکہ اپنے علاقے کی بھی ٹاپر ہوگئی ہیں۔

کورونا وائرس کے سبب اسکول  بند ہونے کے باوجود انہوں نے گھر پررہ کر رحمانی جونیئر پروگرام کی نگرانی میں سخت محنت اور دلجمعی سے پڑھائی کرتی رہیں۔ یہاں تک وہ کامیاب  بھی ہوگئیں۔مہوش احسان کے والد احسان علی خان، کٹیہار میڈیکل کالج میں رجسٹرار  ہیں۔ جب کہ ان کی  والدہ صوفیہ پروین گھریلو خاتون ہیں اور پٹنہ میں اپنی دو بیٹیوں کے ساتھ مقیم ہیں تاکہ بچوں کی تعلیم جاری رہ سکے۔

مہوش کی بڑی بہن ادیبہ احسان نے بھی گزشتہ سال اسکول ٹاپ کیا تھا وہ  نیٹ کی تیاری کر رہی ہیں۔ اور اس سال مہوش نے نمایاں کامیابی حاصل کرکے ماں باپ کا نام روشن کیا ہے۔ ان کے والدین کو ان پر فخر ہے۔ مہوش اپنی بڑی بہن کی طرح ڈاکٹر بننا چاہتی ہیں۔

رحمانی 30 کے روح رواں مولانافیصل رحمانی سمیت عارف علی خان،ڈاکٹر آصف علی خان، مولانا فہد رحمانی، سی ای او رحمانی 30، ڈاکٹر طارق شہاب، قمر آرا، ڈاکٹرتحسین رحمٰن، ڈاکٹر نصرت، زینب نازنین، امارہ فاطمہ، شبیر الہدی اور فیروز رحمانی وغیرہ انہیں مبارک باد پیش کیا۔