جامعہ ملیہ: اسٹارٹ اپ فاؤنڈرز اور سرمایہ کاروں کی میٹ ہوگی منعقد

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 25-10-2022
 جامعہ ملیہ: اسٹارٹ اپ فاؤنڈرز اور سرمایہ کاروں کی میٹ ہوگی منعقد
جامعہ ملیہ: اسٹارٹ اپ فاؤنڈرز اور سرمایہ کاروں کی میٹ ہوگی منعقد

 

 

نئی دہلی : سینٹر فار انوویشن اینڈ انٹرپرینورشپ (سی آئی ای) جامعہ ملیہ اسلامیہ،کے تحت طلبا کی ایک تنظیم  انٹرپرینورشپ جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر مورخہ 29 اکتوبر دوہزار بائیس کو اسٹارٹ اپ فاؤنڈرز اورسرمایہ کاروں کی ایک میٹ منعقد کررہی ہے۔

فاؤنڈرزکی میٹنگ اس لیے منعقد کرائی جارہی ہے تاکہ یونیورسٹی میں اور آس پاس اسٹارٹ اپ اور انوویشن کلچر کو فروغ ہو۔

تین کامیاب کمپنیوں کے فاؤنڈرزفاؤنڈرز میٹ پروگرام میں بطور مہمانان خصوصی شرکت کریں گے،کیمپس کے دیگر سرمایہ کاروں،فاؤنڈرز اور چھوٹے کاروباریوں کے لیے یہ ایک موقع ہوگا کہ وہ سیکھیں،بڑھیں،ترقی کریں اور ان کے ذہنو ں میں جو بھی مسائل ہیں ان کے حل کو تلاش کرسکیں۔

فاؤنڈرز گفتگو کے ساتھ پروگرام میں پوڈ ڈمباحثہ،اچھے نیٹ ورکنگ مواقع اور سوال وجواب سریز بھی ہوں گے۔فاؤنڈرز میٹ پروگرام کے لیے رجسٹریشن فارم ای۔سیل،جامعہ ملیہ اسلامیہ کے آفیشیل سوشل میڈیا ہنڈل پر دستیاب ہے۔

awazthevoice

پروگرام سی آئی ای کو ورکنگ اسپیس پر مورخہ انتیس اکتوبر دوہزار بائیس کو دوپہر دوبجے شروع ہوگا۔طلباکی طرف سے چلائی جارہی یہ تنظیم طلبا کے لیے ایک پہل ہوگی۔بڑی تعداد میں کالج سطح کے اسٹارٹ اپس،آئیڈیاز ہیں اور فاؤنڈرز ہیں جو ضروری کارپوریٹ ایکسپوژر کے ساتھ ساتھ خصوصی رہنمائی چاہتے ہیں۔

ای۔سیل،جامعہ ملیہ اسلامیہ طلبا کو ایک موقع دے رہی ہے کہ وہ اپنے بزنس آئیڈیاز پر کام کریں اور اختراعیت کو فروغ دینے کے ساتھ اپنی انٹرپرینیوریل صلاحیتوں کو صیقل کریں اور طلبا کو مناسب کارپوریٹ ایکسوژر مہیا کرائیں۔

فاؤنڈرز میٹ سے متعلق جملہ تازہ تر تفصیلات ہمارے ای۔سیل: کے آفیشیل ہینڈل پر دستیاب ہیں۔