جامعہ:ڈاکٹرمیتوگپتااین اےایس آئی کافیلو منتخب

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 16-12-2021
جامعہ:ڈاکٹرمیتوگپتااین اےایس آئی کافیلو منتخب
جامعہ:ڈاکٹرمیتوگپتااین اےایس آئی کافیلو منتخب

 


 آواز دی وائس، نئی دہلی

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے لیے یہ امر باعث افتخار ہے کہ ڈاکٹر میتو گپتا،ایسو سی ایٹ پروفیسر شعبہ بایو ٹکنالوجی،جامعہ ملیہ اسلامیہ کو مؤقر نیشنل اکیڈمی آف سائنسز،ہندوستان(این اے ایس آئی) کا فیلو منتخب کیا گیا ہے۔

انھیں یہ اعزاز بھاری دھاتوں کے ازالہ سمیت میں خانہ دار اور سالمی میکانزم اور خاص طور سے پیڑ پودوں،چاول اور رائی میں آرسینک فشار کی وضاحت کے لیے ان کی بنیادی اور کلیدی تحقیق کے لیے دیا گیا ہے۔

ڈاکٹر گپتا کی تحقیق نے آرسینک کی اس جیسے ہی کیمیائی خاصیت رکھنے والے دوسری دھاتوں کے ساتھ ملنے نیز یکساں نظام حمل و نقل کے اثرات کا انکشاف کیا ہے۔ان کی تحقیق نے چاول کی متنوع قسموں کا پتا لگایا ہے جو آرسینک فشار کو جھیل سکتی ہیں۔

پروفیسر نجمہ اختر،شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے اس پیش رفت پر اپنی مسرت کا اظہا رکیا ہے اور کہا کہ اس نوع کی کامیابی دوسرے اساتذہ کو بھی معیاری تحقیق پیش کرنے کے لیے مہمیز کرے گی۔

اعلی اور معیاری تحقیق پر یونیورسٹی کا زور ہے اور وہ اپنے محققین کو اس کی آزادی دیتی ہے۔یونیورسٹی اس بات کی بھی حوصلہ افزائی کرتی ہے کہ محققین اعلی اور معیاری جرائد و رسائل میں اپنے تحقیقی مقالات شائع کرائیں جس سے مختلف شعبوں میں بہتر ین پروجیکٹس آئیں۔

ڈاکٹر گپتا نے آکسن اور نائٹروجن کے ذی حیات رد عمل کے سلسلوں کو سمجھنے جو کہ آرسینک فشار میں روٹ سسٹم آرکیٹکچرکو منضبط کرتاہے اس میں بھی اپنا تعاون پیش کیا ہے۔

ڈاکٹر گپتا کے گروپ نے جینس اور ایم آئی آر این اے کو شناخت کیا ہے جسے آرسینک متحمل پیڑ پودے تیار کرنے کے لیے کام میں لایا جاسکتاہے۔

سر ِدست ا ن کا کام حیاتیای رد عمل کے سلسلو ں کے انضباط کی تفہیم اور متحدہ فشار حالات میں تحمل کے میکانزم سگنیچر میٹابولائٹ پر مرکوز ہے۔