کورونا کے بعد کلاس روم کا مستقبل‘ کے موضوع پر ویبینار کا انعقاد

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | 1 Years ago
 کورونا کے بعد کلاس روم کا مستقبل‘ کے موضوع پر ویبینار کا انعقاد
کورونا کے بعد کلاس روم کا مستقبل‘ کے موضوع پر ویبینار کا انعقاد

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

ہال آف گرلز ریزیڈینس جامعہ ملیہ اسلامیہ نے ملک کی مختلف یونیورسٹیوں اور کالجوں کے فیکلٹی اراکین اور طلبا کے لیے مؤرخہ آٹھ اگست دوہزار بائیس کو ’فیوچر آف کلاس رومز پوسٹ کوڈنائیٹین پنڈیمک‘ کے عنوان پر ایک ویبنیار منعقد کیا ہے۔یہ پروگرام ملک میں منائے جارہے آزادی کا امرت مہتسو انڈیا.75@ کے حصے کے طورپر تھا۔

پروفیسر ناظم حسین الجعفری،مسجل جامعہ ملیہ اسلامیہ ویبینار کے سرپرست تھے۔انھوں نے ویبینار کے لیے مناسب عنوان منتخب کرنے کے لیے منتطمین کو مبارک باد پیش کی۔انھوں نے تدریس و آموزش کے ماحول میں ٹکنالوجی کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

 پروفیسر چندرا بھوشن شرما،شعبہ تعلیمات،اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی(اگنو) پروگرام کے ماہر خصوصی تھے۔انھوں نے اپنی تقریر میں ٹکنالوجی کی رسائی پر زور دیا جو کہ مستقبل کے کلاس روم کی ریڑھ کی ہڈی ثابت ہوگی۔انھوں نے کہا کہ آئی سی ٹی کے استعمال سے طلبا کو بہترین اساتذہ ملیں گے،عمدہ کورسیز اور پڑھنے کے لیے دنیا بھر میں بہترین یونیورسٹیاں ملیں گی۔

 پروفیسر رانانورپرووسٹ ہال آف گرلزریزیڈینس اور ویبنیار کی چیئر پرسن نے ممتاز مندوبین اور شرکا کا خیر مقدم کیا۔پروفیسر نور نے پروفیسر نجمہ اختر،شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ کی محرک قیادت اور ترغیب کو اجاگر کیا۔انھوں نے اپنی تقریر میں پروفیسر ناظم حسین الجعفری کے تعاون اور رہنمائی کو بھی اجاگر کیا۔

 ڈاکٹر سویتا کوشل،نائب پرووسٹ اور آرگنائزنگ کو چئیر پرسن نے مقرر کا خیر مقدم کیااور سامعین سے ان کا تعارف کرایا۔پروگرام کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر عرشی سلامت،نان ریزینٹ وارڈن نے انجام دیے۔

 ڈاکٹر قاضی فردوشی اسلام سینئر ریزیڈینٹ وارڈن اور ویبینار آرگنائز نگ سکریٹری کے اظہار تشکر اور سوال وجواب کے ساتھ پروگرام اختتام پذیر ہوا۔