جامعہ ملیہ اسلامیہ:آرٹ اینڈ سائنس آف کرافٹنگ اسٹینڈ آؤٹ آرتھوڈونٹک رسرچپر سمینار

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 08-12-2022
جامعہ ملیہ اسلامیہ:آرٹ اینڈ سائنس آف کرافٹنگ اسٹینڈ آؤٹ آرتھوڈونٹک رسرچپر سمینار
جامعہ ملیہ اسلامیہ:آرٹ اینڈ سائنس آف کرافٹنگ اسٹینڈ آؤٹ آرتھوڈونٹک رسرچپر سمینار

 

 

نئی دہلی: ڈپارٹمنٹ آف آرتھوڈونٹکس،فیکلٹی آف ڈینٹسٹری،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے ’آرٹ اینڈ سائنس آف کرافٹنگ اسٹینڈ آؤٹ آرتھوڈونٹکس رسرچ‘ کے موضوع پر دو اور تین دسمبر دوہزابائیس کو ایف ٹی کے۔سی آئی ٹی ہال میں ایک دوروزہ سمینار کم ورکشاپ کا انعقاد کیا۔

پروفیسر نجمہ اختر،شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ پروگرام کی سرپرست اعلی تھیں اور پروگرام کے سرپرست پروفیسر ناظم حسین الجعفری،مسجل جامعہ ملیہ اسلامیہ اور پروفیسر (ڈاکٹر) سنجے سنگھ ڈین،فیکلٹی آف ڈینٹسٹری،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے پروگرا م کو اپنا غیر مشروط تعاون دیا۔پروگرام کے منتظم چیئر پرسن پروفیسر (ڈاکٹر) پرینکا کپور،منتظم سیکریٹری پروفیسر(ڈاکٹر) ہرنیت کور اور سائنٹفک چیئر پرسن پروفیسر (ڈاکٹر) پنچالی بترا نے اپنی مستعد او ر چاق وچوبند انتظامیہ ٹیم کے ساتھ دوروزہ پروگرام انتہائی خوش اسلوبی اور کامیابی سے منعقد کرایا۔

یہ پروگرام انڈین آرتھوڈونٹکس سوسائٹی (آئی او ایس) کا سالانہ پروگرام تھا جسے صدر آئی او ایس پروفیسر (ڈاکٹر) بلویندر ٹھکر اور سیکریٹری آئی او ایس پروفیسر (ڈاکٹر) سنجے لابھ کی تائید اور حمایت حاصل تھی۔

مزید برآں آرتھوڈونٹکس اسٹڈی گروپ دہلی (او ایس جی او ڈی) نے پروگرام کے کنویروں پروفیسر (ڈاکٹر) راجیو اہلووالیا، پروفیسر(ڈاکٹر) انوپ کناسے اور پروفیسر (ڈاکٹر) اشیش گپتا کے ساتھ پروگرام کے انعقاد کے لیے اپنا بھرپور تعاون پیش کیا۔

پروگرام کافی کامیاب رہا۔ایک سو پچاس سے زیادہ شرکا نے بہ نفس نفیس پروگرام میں شرکت کی اور دنیا کے مختلف خطوں اور علاقوں سے سو سے زیادہ شرکا آن لائن وضع میں پروگرام کے گواہ بنے۔ چینئی سے لے کر ہماچل پردیش تک ہندوستان کی بارہ ریاستوں کے بیس سے زیادہ کالجو ں نے پروگرام میں حصہ لیا۔اس کے علاوہ قومی اور بین الاقوامی اداروں کے مایہ نازاور ممتاز ماہرین نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔

قومی ادارے جنھوں نے پروگرام میں شرکت کی ان میں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (اے آئی آئی ایم ایس) نئی دہلی،اے آئی آئی ایم ایس،جودھ پور، مولانا آزاد انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹل سائنسز (ایم اے آئی ڈی ایس) علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، پی جی آئی۔چنڈی گڑھ،پی جی آئی ایم ایس،روہتک،ایم  ایس رامیہ،یونیورسٹی آف اپلائیڈ سائنسز،بنگلور،انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی(آئی آئی ٹی) دہلی،انسٹی ٹیوٹ آف جینومکس اینڈ انٹیگریٹیو بایولوجی (آئی جی آئی بی) شامل ہیں جب کہ انڈین کونسل آف میڈیکل رسرچ (آئی سی ایم آر) ڈپارٹمنٹ آف بایوٹکنالوجی(ڈی بی ٹی) اور ڈپارٹمنٹ آف بایو ٹکنالوجی،جامعہ ملیہ اسلامیہ وغیرہ نے فنڈنگ ایجنسی کے طورپر پروگرام میں شرکت کی۔

پوتھی سسترا یونیورسٹی،کمبوڈیا،کنیکٹی کٹ یونیورسٹی،امریکہ،یونیورسٹی ٹکنولوگی ایم اے آر اے (یو آئی ٹی ایم) ملیشیا اور مانچیسٹر یونیورسٹی،برطانیہ کے مقررین نے پروگرام میں اظہار خیال کیا اور پریزیڈینٹ،ورلڈ فیڈیریشن آف آرتھوڈونٹکس بھی پروگرام میں شریک ہوئے۔