جامعہ ملیہ :لائبریری یوزرس کے لیے ’ای لائبریری موبائل ایپ لانچ

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 12-04-2023
 جامعہ ملیہ :لائبریری یوزرس کے لیے ’ای لائبریری موبائل ایپ لانچ
جامعہ ملیہ :لائبریری یوزرس کے لیے ’ای لائبریری موبائل ایپ لانچ

 

 نئی دہلی : جامعہ ملیہ اسلامیہ کے مسجل پروفیسر ناظم حسین الجعفری نے آج ڈاکٹر ذاکر حسین لائبریری میں لائبریری استعمال کرنے والوں کے لیے ’ای لائبریری موبائل ایپ اینڈ خودکار ان/آؤٹ حاضری نظام لانچ کیا ہے۔ڈاکٹر ذاکر حسین لائبریری کی جانب سے قرآن پاک کی نمائش کے دوران ان دوخدمات کو لانچ کیا گیا۔قرآن کریم کی اس نمائش میں پندرہویں صدی کے قدیم نسخے بھی شامل تھے۔

ڈاکٹر ذاکر حسین لائبریری ہزاروں کی تعداد میں ای۔ رسالے اور جرنلز، ای۔ بک اور ای۔ڈیٹا بیس کا خریدار ہے اس کے ساتھ ساتھ انفلبنیٹ سینٹر کنسورٹیم کے ای۔شودھ سندھو کی جانب سے اہم وسائل کو بھی مہیا کرتاہے۔ای۔لائبریری موبائل ایپ سے بونا فائیڈ یوزرس کو کسی بھی وقت اور کہیں سے معلومات تک کی رسائی کو آسا ن بناتاہے۔

آٹومیٹیڈ ان /آؤٹ اٹینڈینس سسٹم آف لائبریری یوزرس‘ کے لانچ کے دوران دوسری سروس اس لحاط سے منفر دہے کہ اس نے پہلے سے موجود لائبریری یوزرس کے آنے اور جانے کی حاضری کو ہاتھ سے لکھنے والے نظام کی جگہ لی ہے۔بارکوڈ ٹکنالوجی سے چلنے والے اس نظام میں تیز اور آسانی کا تجربہ کرنے والے طلبا نے اسے بہت عمدہ بتایاہے۔

آفیشیئٹنگ لائبریریندڈاکٹر سفیان احمدنے مسجل جامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ساتھ ساتھ دیگر معزز مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے انھیں نمائش کے متعلق بتایا اس کے علاوہ لائبریری میں جو نئی خدمات متعارف ہورہی ہیں ان کے متعلق بھی بتایا۔

ڈینز،ڈائریکٹرز،فیکلٹی اسٹاف اور طلبا کی موجودگی میں پروفیسر ناظم حسین الجعفری نے نمائش کا افتتاح کیا۔نمائش میں قرآن کریم کے پندرہویں صدی کے نایاب نسخے بھی تھے۔ان نسخ مختلف خطوں جیسے کہ نسخ،محقق،نستعلیق اور شکستہ خط میں تحریر قرآن پاک بھی تھے۔اس کے علاوہ نمائش میں مختلف مقامی زبانوں ہندی،کنڑا،ملیالم اور بیرونی زبانوں جاپانی، جرمن،فرانسیسی اور روسی زبانوں میں وغیرہ قرآن پاک کے شائع شدہ نایاب تراجم بھی تھے۔

awazurdu

مسجل،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے یونیورسٹی لائبریرین اور ان کی ٹیم کو اپنے صارفین کے لیے نئی نئی خدمات کو متعارف کرانے کے سلسلے میں مبارک باد پیش کی۔اور انھوں نے مزید کہا کہ صارفین کو لائبریری کے وسائل اور اس کی خدمات کو علمی کاموں کے لیے استعمال کرنا چاہیے۔

ڈاکٹر سفیان احمد کے اظہار تشکرکے ساتھ پروگرام اختتام پذیر ہوا