جامعہ ملیہ: دسویں کے نتائج میں لڑکیوں نے بازی ماری

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 12-07-2021
جامعہ ملیہ اسلامیہ
جامعہ ملیہ اسلامیہ

 

 

 آواز دی وائس/نئی دہلی

نئی دہلی :جامعہ بورڈ کے دسویں کے امتحانات میں لڑکیوں نے ایک بار پھر بازی ماری ہے۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ (Jamia Millia Isalamia) کی دسویں بورڈ کے امتحانات کے نتائج جاری کر دیے گئے ہیں۔

اس امتحان میں لڑکوں کے مقابلے میں لڑکیوں نے نمبرات زیادہ آئے ہیں۔ دسویں بورڈ کے امتحانات میں سومیہ حسن خان نے پہلا مقام حاصل کیا ہے۔ انھوں نے 98.85 فی صد نمبرات حاصل کئے ہیں۔

جب کہ دوسری پوزیشن سعدیہ امان اور اریشہ مجید جہوری نے مشترکہ طور پر حاصل کی ہیں۔انھوں نے 97.85 فیصد نمبرات حاصل کئے۔ جب کہ نفیسہ حسن تیسرے نمبر پر رہی ہیں انھوں 97.71 فی صد نمبرات حاصل کئے۔

جامعہ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق اس بار 52 فیصد لڑکیوں اور 48 فیصد لڑکوں نے دسویں امتحانات میں حصہ لیا ہے۔۔۔۔۔ یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.jmicoe.in پر دسویں کے امتحانات کے نتائج کو دیکھا جا سکتا ہے۔

خیال رہے کہ 209 بچوں نے 90 فیصد نمبرات حاصل کئے، اس کے مقابلے میں 595 بچیوں نے ڈسٹنسکشن حاصل کئے ہیں۔