جامعہ ملیہ:پروفیسر ثمینہ حسن صدیقی کینیڈا یونیورسٹی میں ویزیٹنگ پروفیسر مدعو

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 23-03-2022
   جامعہ ملیہ:پروفیسر ثمینہ حسن صدیقی کینیڈا یونیورسٹی میں ویزیٹنگ پروفیسر مدعو
جامعہ ملیہ:پروفیسر ثمینہ حسن صدیقی کینیڈا یونیورسٹی میں ویزیٹنگ پروفیسر مدعو

 


آواز دی وائس :ٹورنٹو،یونیورسٹی کینیڈا نے جامعہ ملیہ اسلامیہ فیکلٹی کو بطور ویزیٹنگ پروفیسر مدعو کیا ٹورنٹو یونیورسٹی،کناڈا نے پروفیسر ثمینہ حسن صدیقی سینٹر برائے تقابلی مذاہب و سویلائزیشنس،جامعہ ملیہ اسلامیہ کو اپنے سینٹر فار ایتھکس میں جولائی دوہزار بائیس سے شرو ع ہونے والے سال میں بطور ویزیٹنگ پروفیسر مدعو کیا ہے۔

پروفیسر صدیقی کومذاکرات میں اور دیگر پروگراموں میں شرکت سمیت یونیورسٹی میں رسرچ کرانے اوروہاں کی علمی و دانشورانہ ماحول میں حصہ لینے کے لیے مدعو کیا گیاہے۔ اس مدت میں انھیں اپنی تحقیق کو پیش کرنے کا بھی موقع ملے گا۔

پروفیسر صدیقی نے سال دوہزار پانچ میں جامعہ ملیہ اسلامیہ جوائن کیا تھا۔ صوفی ازم اور کثیر ہند تصوف تناظر پر خصوصی توجہ کے ساتھ ان کا خاص میدان عہد وسطی میں ہند وستان کی سماجی و تہذیبی تاریخ رہاہے۔ انھوں نے مذہب کے رول اور اور اس کی کثیر جہاتی تفہیم کے موضوع پر متعدد تحقیقی مقالات پیش کیے ہیں او راس موضوع پر کثرت سے ان کی تحریریں چھپی ہی