جامعہ ملیہ اسلامیہ: مرحلہ وار کھلیں گے ڈیپارٹمنٹ

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 15-02-2022
 جامعہ ملیہ اسلامیہ: مرحلہ وار کھلیں گے ڈیپارٹمنٹ
جامعہ ملیہ اسلامیہ: مرحلہ وار کھلیں گے ڈیپارٹمنٹ

 

 

آواز دی وائس،نئی دہلی

 جامعہ ملیہ اسلامیہ کےمختلف ڈیپارٹمنٹس مرحلہ وار کھولنے کا اعلان کیا گیاہے۔اس سلسلے میں جامعہ انتظامیہ نے مرحلہ وار طلبا کو کیمپس میں داخل ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

جامعہ انتظامیہ نے بتایا کہ بڑی تعداد میں دہلی کے باہر سے طلباء پڑھتے ہیں۔ ایسے طلبہ کو کیمپس آنے کے لیے مناسب وقت دیا جائے گا۔ طلباء کے کیمپس آنے تک آن لائن کلاسز جاری رہیں گی۔ جب کیمپس میں کلاسز شروع ہوں گی تو امتحان بھی کیمپس میں ہوں گے۔

تاہم طلبا کو کیمپس میں داخل ہوتے وقت آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کی رپورٹ دکھانی ہوگی۔

خیال رہےکہ جامعہ دو سال کے طویل عرصے کے بعد کھل رہی ہے۔ جامعہ انتظامیہ نے کہا کہ 21 فروری سے لائبریری، انڈور گیم کی سہولت اور جم کھل جائے گا۔ وہیں کینٹین کو بھی2 مارچ سے کھول دیا جائے گا۔ گی۔

اس کے علاوہ 2 مارچ سے پوسٹ گریجویٹ کے آخری سال کے طلباء کے لیے کیمپس میں کلاسز شروع ہو جائیں گے۔ جب کہ آخری سال کے انڈر گریجویٹ طلباء کی کلاسز 15 مارچ سے کیمپس میں شروع کی جائیں گی۔

طلباء کو بتایا گیا ہے کہ ہاسٹل محدود ہیں۔ ہاسٹل کی تزئین و آرائش کا کام بھی جاری ہے۔ جس کی وجہ سے فی الوقت کورونا پروٹوکول کے قواعد پر عمل کرتے ہوئے انہیں ہاسٹل مختص کرنا ممکن نہیں ہے۔ مرمت کا کام مکمل ہونے کے بعد ہاسٹل کی الاٹمنٹ ممکن ہوپائے گی۔ گریجویشن کے پہلے اور دوسرے سال کے بقیہ طلباء کے کیمپس میں داخلے کا نوٹیفکیشن بھی بعد میں جاری کیا جائے گا۔

 وہیں دہلی یونیورسٹی17 فروری2022 سے کھولا جا  رہا ہے۔ جب کہ جے این یو کھل گیا ہے لیکن کلاسز آن لائن چل رہی ہیں۔ تاہم طلباء کا مطالبہ ہے کہ کلاسز کو آف لائن بھی چلایا جائے۔ طلبا پہلے سے ہی جامعہ کو کھولنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ دہلی میں پیر سے تمام اسکول بھی کھل گئے ہیں۔ کورونا کے کیسز مسلسل کم ہو رہے ہیں، ایسے میں اب تمام اسکول اور کالج کھولے جا رہے ہیں۔