جامعہ ملیہ اسلامیہ: ہندوستان میں تائیوان کے اقتصادی ثقافتی سینٹر کے ساتھ مفاہمت نامہ پر دستخط کیے

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
جامعہ ملیہ اسلامیہ :ہندوستان میں تائیوان کے اقتصادی ثقافتی سینٹر کے ساتھ مفاہمت نامہ پر دستخط کیے
جامعہ ملیہ اسلامیہ :ہندوستان میں تائیوان کے اقتصادی ثقافتی سینٹر کے ساتھ مفاہمت نامہ پر دستخط کیے

 

 

 نئی دہلی : جامعہ ملیہ اسلامیہ نے اپنے یہاں منڈارن چینی زبان کی تدریس و تحقیق کے میدان میں علمی اشتراک کو مضبوط کرنے کے لیے ہندوستان میں تائیوان کے اقتصادی ثقافتی سینٹر کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیا ہے۔اس مفاہمت نامے سے جامعہ ملیہ اسلامیہ اور تائیوان میں دیگر سرکردہ تعلیمی وتحقیقی اداروں کے درمیان اشتراک کو فروغ دینے کی راہیں ہموارہوں گی۔

پرفیسر نجمہ اختر،شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ اور ہندوستان میں تائیوان کے اقتصادی ثقافتی سینٹر کے جناب ایچ۔ای۔سفیر باؤشوآن جیر،نمائندے تائیوان کی موجودگی میں پروفیسر ناظم حسین الجعفری،مسجل،جامعہ ملیہ اسلامیہ اور ایجوکیشن ڈویژن،ٹی ای سی سی،نئی دہلی کے ڈائریکٹرجناب پیٹرز چین نے دونوں اداروں کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط کیے۔

awazurdu

اس موقع پر جیر نے ہندوستانی طلبا کے لیے منڈارن چینی زبان سیکھنے سے جو امکانات پید اہوں گے اس کے متعلق گفتگو کی اور کہاکہ ایسے طلبا کے لیے ملازمت کے امکانات روشن ہوں گے کیوں کہ تائیوان کی چھوٹی اوردر میانے درجے کی کمپنیاں ہندوستان میں سرمایہ کاری کے امکانات پر غور کررہی ہیں۔

پروفیسر نجمہ اختر نے تائیوان حکومت کے تعاون سے جامعہ ملیہ اسلامیہ میں تائیوان مطالعہ سینٹر قائم کرنے کی خواہش ظاہر کی تاکہ مختلف علوم و فنون اور ابھرتی ہوئی نئی ٹکنالوجیز کے ساتھ وسیع تر بنیادوں پر اشتراک کی راہ ہموار ہوسکے۔

مفاہمت نامے پر دستخط کے پروگرام میں بشریات و السنہ فیکلٹی کے ڈین اور شعبہ بیرونی السنہ کے انچارچ اور دیگر شراکت دار موجودتھے۔

دونوں فریق کے درمیان آپس میں مومنٹو کی حوالگی کے ساتھ پروگرام اختتام پذیر ہوا۔