جامعہ ملیہ اسلامیہ : نئے تعلیمی سیشن مختلف انڈرگریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ کورسز کے لیے درخواست دینے کا آخری دن 10 اپریل

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 08-04-2025
جامعہ ملیہ اسلامیہ  : نئے تعلیمی سیشن  مختلف انڈرگریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ کورسز کے لیے درخواست دینے کا آخری دن 10 اپریل
جامعہ ملیہ اسلامیہ : نئے تعلیمی سیشن مختلف انڈرگریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ کورسز کے لیے درخواست دینے کا آخری دن 10 اپریل

 



نئی دہلی۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ (جے ایم آئی) میں بی ٹیک اور بی آرک کورسز سمیت مختلف انڈرگریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ کورسز کے لیے درخواست کی آخری تاریخ 10 اپریل 2025 ہے۔ چونکہ درخواست دینے کی آخری تاریخ صرف ایک ہفتہ باقی ہے، دلچسپی رکھنے والے امیدواروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ آنے والے تعلیمی سیشن میں آن لائن درخواست کے لیے یونیورسٹی کے پورٹل: admission.jmi.ac.inپر جا کر اپنی درخواست جمع کرائیں۔۔

 شیخ الجامعہ ، جامعہ ملیہ اسلامیہ پروفیسر مظہر آصف نے 145 صفحات پر مشتمل یونیورسٹی پراسپیکٹس جاری کیا تھا اور 06 مارچ 2025 کو تعلیمی سیشن 2025-2026 کے لیے داخلے کھولنے کا اعلان کیا تھا۔

اس تعلیمی سال سے، جامعہ نے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے اور اسکل ڈیولپمنٹ کے فروغ کے لیے 14 نئے کورسز متعارف کروائے ہیں، جن میں شامل ہیں: بیچلر آف ڈیزائن (بی ڈیس) – 4 سالہ ۔بی ایس سی (آنرز) کمپیوٹر سائنس – 4 سالہ ،سرٹیفکیٹ (ڈیزائن اینڈ انوویشن) سیلف فنانسڈ، ایوننگ ،سرٹیفکیٹ (ٹیکسٹائل ڈیزائن) سیلف فنانسڈ، ایوننگ ،پی جی ڈپلومہ ان فائر سیفٹی، لفٹس اینڈ پلمبنگ سروسز (سیلف فنانسڈ) ،سرٹیفکیٹ (گرافک آرٹ - پرنٹ میکنگ) سیلف فنانسڈ، ایوننگ ،ایم ایف اے (کیوریٹوریل پریکٹسز) سیلف فنانسڈ ،ایم ایف اے (آرٹ مینجمنٹ) سیلف فنانسڈ ،ایم ایف اے (کونسیپچوئل آرٹ پریکٹس) سیلف فنانسڈ ،ایم ایف اے (گرافک آرٹ - پرنٹ میکنگ) سیلف فنانسڈ ،سرٹیفکیٹ (آرٹ اینڈ ایس تھیٹکس) سیلف فنانسڈ، ایوننگ ،سرٹیفکیٹ (کریئیٹیو فوٹوگرافی) سیلف فنانسڈ، ایوننگ ،سرٹیفکیٹ (کیلیگرافی) سیلف فنانسڈ، ایوننگ ،سرٹیفکیٹ (آرٹ اپریسی ایشن اینڈ آرٹ رائٹنگ) سیلف فنانسڈ، ایوننگ

مزید غیر ملکی طلباء اور این آر آئی امیدواروں کو راغب کرنے کے لیے، جامعہ نے سارک ممالک کے درخواست دہندگان کی فیسوں میں کمی کی ہے، اس کے علاوہ یونیورسٹی پولی ٹیکنک کے تحت ڈپلومہ کورسز کے لیے غیر ملکی طلباء /این آر آئی امیدواروں کی فیسوں میں کمی کی ہے۔ بی ڈی ایس پروگرام میں 2 سیٹیں (جو نیٹ کے ذریعے طلباء کو داخلہ دیتا ہے) غیر ملکی طلباء کے لیے مختص کی گئی ہیں۔ جامعہ میں پی ایچ ڈی کورسز کے لیے درخواست دینے والے غیر ملکی طلباء اب داخلہ کے انٹرویوز کے لیے آن لائن حاضر ہو سکتے ہیں کیونکہ ان کے لیے ویزا حاصل کرنے میں دشواری ہوتی ہے اور داخلے کے عمل کی ضرورت کے تحت داخلہ انٹرویو میں شرکت کے لیے ہندوستان کا سفر کرنا پڑتا ہے۔

تعلیمی سال 2025-2026 میں داخلے کی دیگر اہم نکات میں شامل ہے جو سی یو ای ٹی کے ذریعے داخلہ لیتے ہیں اور نیشنل ایجوکیشن پالیسی پر مبنی پروگراموں پر توجہ مرکوز کرتے ہیں۔ زیادہ سے زیادہ 25 پروگراموں (09 انڈرگریجویٹ، 05 پوسٹ گریجویٹ، 08 ڈپلومہ، اور 03 ایڈوانس ڈپلومہ( پروگرامز) میں داخلے سی یو ای ٹی میرٹ اسکور کی بنیاد پر لیے جائیں گے

طلبہ کی سہولت اور ملک بھر سے امیدواروں کی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے، جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی سمیت ملک کے 9 شہروں میں زیادہ سے زیادہ 29 پروگراموں کے لیے داخلہ ٹیسٹ منعقد کرے گی ۔

10 اپریل آخری تاریخ ہے جس تک متوقع امیدوار یونیورسٹی کے آن لائن داخلہ پورٹل https://admission.jmi.ac.inکے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں۔ طلباء کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ داخلے سے متعلق مزید تفصیلات کے لیے پراسپیکٹس کا مطالعہ کریں،

پراسپیکٹس میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کی جانب سے تعلیمی سال 2025-2026 میں پیش کیے جانے والے مختلف انڈرگریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ اور ڈاکٹریٹ پروگراموں کے بارے میں تازہ ترین اور جامع معلومات فراہم کی گئی ہیں۔ اس میں داخلے کے لیے اہلیت کے معیار، درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخیں، داخلہ امتحانات کی تاریخیں، کورس فیس اور دورانیہ سمیت دیگر تفصیلات شامل ہیں، تاکہ امیدواروں کو داخلہ کے عمل کو مرحلہ وار سمجھنے اور اس میں آسانی سے رہنمائی حاصل کرنے میں مدد مل سکے۔