نئی دہلی : بہت کم فیس میں شعبۂ اردو ، جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی سے یک سالہ پی جی ڈپلومہ ان ماس میڈیا کا کورس کیا جاسکتا ہے۔اس کے لیے گریجویشن کی ڈگری شرط ہے۔پی جی ڈپلومہ ان ماس میڈیا کی پیشہ ورانہ اہمیت غیرمعمولی ہے۔اس کی بنیاد پر تمام سرکاری اور پرائیویٹ میڈیا ہاؤس میں روزگار کے مواقع فراہم ہوتے ہیں۔
اس کورس کے بعد ٹی وی چینل، ریڈیو، اخبار، سوشل اور ڈیجٹل میڈیا کے اداروں اور فلم انڈسٹری میں کیریئر کے دروازے کھلتے ہیں۔نیز صحافت سے وابستہ تعلیمی اداروں میں تدریسی خدمات کی لیاقت بھی حاصل ہوتی ہے۔