وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اخترکے اعزاز میں پروگرام کا انعقاد

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 17-12-2021
وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اخترکے اعزاز میں پروگرام کا انعقاد
وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اخترکے اعزاز میں پروگرام کا انعقاد

 


آواز دی وائس، نئی دہلی

 جامعہ ایڈمنسٹریٹیو اسٹاف ایسو سی ایشن نے اس ہفتے کی ابتد ا میں نینشل اسیسمنٹ اینڈ اکریڈیٹیشن کونسل (ناک) کی جانب سے جامعہ ملیہ اسلامیہ کو اعلی ترین گریڈ اے پلس پلس ملنے کے بعد منعقدہ ایک پروگرام میں پروفیسرنجمہ اختر شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ کو تہنیت پیش کی۔

پروگرام میں غیر تدریسی عملہ، ایس آر کے ایسوسی ایشن کے دفتر کے عہدیداران،جامعہ اسکول ٹیچرز ایسوسی ایشن اور وہاں موجود لوگوں نے شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ کے لیے خوب تالیاں بجائیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پروفیسرنجمہ اختر شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے یونیورسٹی کے علمی امور کو خوش اسلوبی سے انجام دینے میں غیر تدریسی عملہ کی اہمیت اور ان کے کردار کو اجاگر کیا۔انھوں نے کہا کہ یہ یونیورسٹی کے ہر ایک شراکت دار کی محنت اور کاوش کا ثمرہ ہے۔

اب،اسے برقرار رکھنا ہماری ذمہ داری ہے اور مستقبل میں ناک اکریڈیٹیشن میں بہتر سے بہتر مظاہرہ کرنا ہے۔انھوں نے ناک کے طویل اور سخت جائزے کے نتائج پر اپنی مسرت اور اطمینان کا اظہار کیا۔ پروفیسر اختر نے ادارے کو نئی بلندیوں پر پہنچانے میں تعاون دینے کی جملہ ملازمین سے اپیل کی۔

اس سے قبل، نسیم احمد،جنرل سکریٹری،جے اے ایس اے اور ان کی ٹیم نے پروفیسر نجمہ اختر، شیخ الجامعہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کا استقبال کیا اور ان کی خدمت میں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔انھوں نے کہا کہ پروفیسر نجمہ اختر کی اہل اور فعال قیادت و سرپرستی میں یونیورسٹی نئی بلندیوں کو چھوئے گی۔

اس پروگرام میں پروفیسر تسنیم فاطمہ،نائب شیخ الجامعہ،محترمہ رینو بترا،افسر مالیات، شیخ الجامعہ کے او ایس ڈی،پروفیسر سعیدالدین جاسا،دفتر کے عہدیداران،ایس آرکے ایسو سی ایشن،جامعہ اسکول ٹیچرز ایسوسی ایشن وغیرہ نے شرکت کی۔(پریس ریلیز)