مانو میں جی 20 سیلفی پوائنٹ کا افتتاح

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 11-05-2023
مانو میں جی 20 سیلفی پوائنٹ کا افتتاح
مانو میں جی 20 سیلفی پوائنٹ کا افتتاح

 

حیدرآباد، 10 مئی (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کے جی ٹوینٹی۔ یونیورسٹی کنیکٹ پہل کے تحت پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلرنے آج مرکز پیشہ ورانہ فروغ برائے اساتذہ ¿ اردو ذریعہ تعلیم میں سیلفی پوائنٹ کا افتتاح انجام دیا۔

سیلفی پوائنٹ ایک اختراعی کوشش ہے جو طلبہ اور اساتذہ کو سماجی رابطہ کے ویب سائٹس پر جی 20 اور ہندوستان کی صدارت پر اپنے تاثرات بیان کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

سیلفی پوائنٹ کو ایک متحرک جگہ بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے ۔ یہاں پر ایک بیک ڈراپ ہے جس میں یونیورسٹی اورجی20 کے لوگو پرنٹ کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر محمد یوسف خان، پرنسپل پالی ٹیکنیک کی جانب سے تیار کردہ کیپ اور ٹی شرٹ کی بھی اجرائی عمل میں آئی۔ اس موقع پر پروفیسر شگفتہ شاہین، او ایس ڈی I، پروفیسر اشتیاق احمد، رجسٹرار کے علاوہ بڑی تعداد میں اساتذہ، طلبہ اور غیر تدریسی عملہ کے اراکین موجود تھے۔