بہترین یونیورسٹی کا درجہ: جامعہ ملیہ اسلامیہ کو ملا تیسرا مقام

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 05-06-2023
بہترین یونیورسٹی کا درجہ:  جامعہ ملیہ اسلامیہ کو ملا تیسرا مقام
بہترین یونیورسٹی کا درجہ: جامعہ ملیہ اسلامیہ کو ملا تیسرا مقام

 

بنگلورو:  انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی ( آئی آئی ٹی)، مدراس نے مسلسل پانچویں سال نیشنل انسٹی ٹیوٹ رینکنگ فریم ورک، 2023 میں سرفہرست مقام حاصل کیا ہے، جب کہ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس ( ای ای ایس سی)، بنگلورو کو بہترین یونیورسٹی کے طور پر درجہ دیا گیا ہے۔   آئی آئی ایس سی بنگلورو نے "مجموعی" زمرہ میں دوسرا مقام حاصل کیا ہے جس کے بعد آئی آئی ٹی دہلی ہے۔

بہترین یونیورسٹیز میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کو تیسرا مقام حاصل ہوا ہے جبکہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو نواں مقام ملا  ہے اس کے ساتھ ایک بڑی خبر یہ ہے کہ فارمیسی میں جامعہ ہمدرد کو دوسرا مقام حاصل کیا ہے

انجینئرنگ اداروں میں   آئی آئی ٹی  مدراس نے لگاتار آٹھویں سال ٹاپ پوزیشن برقرار رکھی۔ زمرہ میں آئی آئی ٹی دہلی اور آئی آئی ٹی بمبئی کو بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رکھا گیا ہے۔
 
دہلی یونیورسٹی کے مرانڈا ہاؤس اور ہندو کالج نے کالجوں میں پہلا اور دوسرا مقام حاصل کیا ہے اس کے بعد پریذیڈنسی کالج، چنئی کا نمبر آتا ہے۔
  آئی آئی ایس سی بنگلور کو تحقیق کے لیے بہترین ادارہ قرار دیا گیا ہے، جبکہ   آئی آئی ٹی کانپور کو اختراع کے لیے بہترین درجہ دیا گیا ہے۔
مینجمنٹ کالجوں میں، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ  احمد آباد کو سرفہرست مقام پر رکھا گیا ہے جس کے بعد  بنگلور اور   آئی آئی ایم کوزی کوڈ کا نمبر آتا ہے۔
فارمیسی میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فارماسیوٹیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ، حیدرآباد کو پہلا مقام دیا گیا ہے۔
جامعہ ہمدرد اور بی آئی ٹی ایس پیلانی کو بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رکھا گیا ہے۔
اسی طرح قانون کے لیے، نیشنل لاء اسکول آف انڈیا یونیورسٹی، بنگلور کے بعد نیشنل لاء یونیورسٹی، دہلی اور  یونیورسٹی آف لاء، حیدرآباد نے درجہ بندی میں جگہ بنائی ہے۔