حیدرآباد: عثمانیہ یونیورسٹی اور سڈنی یونیورسٹی کے درمیان ایم او یو کی تجدید

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 25-11-2022
حیدرآباد: عثمانیہ یونیورسٹی اور سڈنی یونیورسٹی کے درمیان ایم او یو کی تجدید
حیدرآباد: عثمانیہ یونیورسٹی اور سڈنی یونیورسٹی کے درمیان ایم او یو کی تجدید

 

 

حیدرآباد:  عثمانیہ یونیورسٹی اور ویسٹرن سڈنی یونیورسٹی آسٹریلیاء نے یادداشت مفاہمت کی تجدید ہوئی ہے۔

آج ویسٹرن سڈنی یونیورسٹی کے ذمہ داران‘ وائس چانسلر دیبورہ سویسنی‘ اڈمنسٹریٹیوآفیسر پروفیسر بارنی گلوور‘ڈپٹی وائس چانسلر پروفیسر لنڈاٹیلرنے وائس چانسلر عثمانیہ یونیورسٹی پروفیسر ڈی روندر سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دونوں یادداشت مفاہمت کوتجدید کرنے کے متعلق دستاویزات پردستخط کیئے گئے۔

ملاقات کے دوران سائبرسیکوریٹی‘ سائکولوجی (پازیٹیوسائکولوجی‘ سائیکولینگویسٹسک) ہیلت سائنسس‘کینسر ریسرچ‘جینٹیکس‘ انٹرپری نرشپ‘بزنس انالائیٹکس‘ انڈوپیسیفک اسٹڈیزکے علاوہ لکچر‘ویبنارسیریز‘ اسٹوڈنٹ فیکلٹی اکیسچنج‘آن لائن کورس اور جائنٹ ریسرچ کے امور میں تعاون واشتراک کے مواقع اور ضرورت کے موضوع پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

پروفیسر ڈی روندر نے تعلیمی امور میں عثمانیہ یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کے ذریعہ ویسٹرن سڈنی یونیورسٹی کیساتھ مکمل تعاون کرنے کا تیقن دیا۔

پروفیسر بارنی لگوورنے ویسٹرن سڈنی یونیورسٹی کی اکیڈیمک یونٹ اور عثمانیہ یونیورسٹی کے درمیان سنٹرفارڈسٹنس ایجوکیشن کیلئے کورس ڈیزائین کرنے میں تعاون کا تیقن دیا۔