ٹیچر ورچوئل پائلٹ کورس کے تحت تربیت کے لئے ڈاکٹر محمد نیر رحمان منتخب

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 29-07-2021
 ڈاکٹر محمد نیر رحمان
ڈاکٹر محمد نیر رحمان

 

 

آواز دی وائس، علی گڑھ

ٹیچر ورچوئل پائلٹ کورس کے تحت تربیت کے لئے ڈاکٹر محمد نیر رحمان منتخب کر لیا گیا ہے۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ کامرس کے ڈاکٹر محمد نیر رحمان کو اقوام متحدہ کے ایشیا اور بحر الکاہل خطے کے اقتصادی اور سماجی کمیشن کے ورچوئل پائلٹ کورس کے تحت تربیت کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔

'قدرتی آفات یا وبا کے دور میں تجارت کے لئے علاقائی معاہدے پر تبادلہ خیال' کے عنوان سے، بینکاک، تھائی لینڈ کے یونیسکاپ ٹریڈ، انوسٹمنٹ اینڈ انوویشن ڈویژن کے زیراہتمام منعقدہ مذکورہ تربیتی پروگرام 6 اگست2021 کو اختتام پذیر ہوگا۔

شعبہ کامرس کے صدر پروفیسر نواب علی خان نے بتایا کہ ڈاکٹر نیرر رحمان کا انتخاب بین الاقوامی تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبے میں ان کی مہارت کی بنا پر کیا گیا ہے۔