دہلی یونیورسٹی:پروفیسر ارتضی کریم کو سینیر پروفیسرکا اعزاز

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 01-10-2021
پروفیسر ارتضی کریم
پروفیسر ارتضی کریم

 

 

نئی دہلی :پروفیسر ارتضی کریم کو دہلی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر پی سی جوشی نے 30 پم 2021 کو سینیر پروفیسر کے اعزاز سے نوازا پروفیسر ارتضی کریم موجودہ وقت میں دہلی یو نیورٹی، آرٹس فیکلٹی کے ڈین اور شعبہ اردو میں بطور صدر کے فرائض انجام د ےرہے ہیں۔

 واضح رہے کہ پروفیسر ارتضی کریم اس سے پہلے این سی پی یو ایل کے ڈائریکٹر کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں۔ پروفیسر ارتضی کرم اموری فرایض کے ساتھ ساتھ اردو ادبی حلقوں میں بھی نمایاں شناخت رکھتے ہیں ۔ اردو ادب کے ذخیرے میں انہوں نے بیش بہا اضافہ کیا ہے۔ ان کی تقریبا 40 کتابیں منظر عام پر آ چکی ہیں ۔

ڈین اور صدر شعبہ کے کی ذمہ داری کے ساتھ ساتھ انہوں نے اس وبا کے دور میں بھی اکبر الہ آبادی کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے اکبر الہ آبادی صدی تقریبات کی دبلی یونیورسٹی میں بنیاد ڈالی ۔

اس موقع پر پروفیسر ارتضی کریم کے شاگردوں نے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر متھن کمار جو ان کے شاگردوں میں سے ہیں اور موجودہ وقت میں دہلی یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں بھی اپنی خدمات دے رہے ہیں کہا کہ ہر قابل فخر انسان کو اس کی قابلیت کے اعتبار سے منصب فریضہ اور اعزازات سے نوازا جاتا ہے۔ ہمارے استاد محترم کی خدمات کا حوصلہ ملاہے وہ قابل فخر ہے کی بے انتها خوشی ہو رہی ہے کہ انہیں اس اعزاز سے نوازا گیا۔

 شعبہ کے استاد ڈاکٹر ارشاد نیازی نے بھی اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ارتضی کریم صاحب کی سینیر پروفیسر کے اعزاز سے نوازا گیا یہ ہمارے شعبہ کے لئے خوش آئند بات ہے اس سے ہم سب کو ایک تقویت ملی ہے۔ ڈاکٹر دانش حسین خان ڈاکٹر طارق اور ڈاکٹر شاہنواز ہاشمی کے ساتھ ان کے بہت سے شاگرد اس موقع پ موجود تھے۔ سبھی نے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔