مالیاتی خواندگی ورکشاپ کا انعقاد

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 27-04-2023
 مالیاتی خواندگی ورکشاپ کا انعقاد
مالیاتی خواندگی ورکشاپ کا انعقاد

 

علی گڑھ، : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ کامرس نے ایسوسی ایشن آف میوچل فنڈز اِن انڈیا (اے ایم ایف آئی) کے تعاون سے سیلف ہیلپ گروپ کے ارکان اور خاتون کارکنوں کے لیے مالیاتی خواندگی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔
    اپنے کلیدی خطاب میں مسٹر سوریہ کانت شرما (سینئر کنسلٹنٹ، اے ایم ایف آئی) نے مالی بچت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ چھوٹی بچت بھی طویل مدت میں نتیجہ خیز اور سود مند ثابت ہوسکتی ہیں۔
    ڈین، فیکلٹی آف کامرس، پروفیسر ایم این ضمیر قریشی نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا جبکہ صدر شعبہ پروفیسرایس ایم امام الحق نے ورکشاپ کے بنیادی نکات پر روشنی ڈالی اور وسیع پیمانے پر آن لائن مالیاتی لین دین کے ماحول میں سب کے لیے مالیاتی امور کے سلسلہ میں باخبر ہونے کی ضرورت پر زور دیا۔
    آرگنائزنگ سکریٹری ڈاکٹر عقیل الرحمان نے کہا کہ ورکشاپ کا انعقاد دیہی خواتین کو مالی طور پر خواندہ بنانے اور انہیں مالی فیصلے لینے کے لیے بااختیار بنانے کے مقصد سے کیا گیا تھا۔ اس موقع پر مالیاتی منصوبہ بندی سمیت مختلف حکومتی پالیسیوں جیسے کہ جن دھن یوجنا، سُکنیا سمردھی یوجنا اور مدرا یوجنا پر گفتگو کی گئی۔ 
    پروگرام کوآرڈینیٹر ڈاکٹر جہانگیر چوہان نے شکریہ ادا کیا، جب کہ نظامت کے فرائض ڈاکٹر نغمہ اظہر نے انجام دئے۔ ورکشاپ میں سیلف ہیلپ گروپ کی 150 سے زائد خاتون کارکنوں نے شرکت کی۔