آسام:الیاس خان راناسائنس میں پی ایچ ڈی کے لیےجائیں گے امریکہ

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 17-01-2023
آسام:الیاس خان راناسائنس میں پی ایچ ڈی کے لیےجائیں گے امریکہ
آسام:الیاس خان راناسائنس میں پی ایچ ڈی کے لیےجائیں گے امریکہ

 


مکوت شرما/ گوہاٹی

ریاست آسام کے ضلع بارپیٹا میں نوجوانوں میں ایک الگ قسم کا تعلیمی رجحان دیکھنے کو مل رہا ہے۔ وہاں طلبا کی ایک کثیر تعداد سائنسی تعلیم کی طرف توجہ دے رہی ہے،اسی علاقے سے تعلق رکھنے والے سائنس کے طالب علم الیاس خان رانا بھی ہیں، جو سائنس میں پی ایچ ڈی کرنے کے لیے امریکہ جائیں گے۔

الیاس  نے آئی آئی ٹی گوہاٹی سے پوسٹ گریجویٹ امتحان میں کیمسٹری میں فرسٹ کلاس فرسٹ پوزیشن حاصل کی ہے۔ حال ہی میں انہیں نیو یارک سٹی (امریکہ )کی اسٹونی بروک یونیورسٹی کے کالج آف آرٹس اینڈ سائنسزنے پی ایچ ڈی کے  لیے منتخب کرلیا ہے۔

awazthevoice

الیاس خان رانا مرحوم ولایت حسین خان کے اکلوتے  صاحبزادے ہیں۔ان کی والدہ حمیدہ بیگم خندکرپارہ ہائی اسکول کی ریٹائرڈ سپرنٹنڈنٹ ہیں۔الیاس نے سنہ 2015 میں حضرت عمر ماڈل اکیڈمی سے دسویں جماعت کا امتحان دیا اور دسویں جماعت میں ریاستی سطح پر پانچواں مقام حاصل کیا۔

 جب کہ آنندرام باروا اکیڈمی سے انہوں نے بارہویں جماعت کا امتحان پاس کیا۔بارہویں جماعت میں انہوں نے ریاستی سطح پر چوتھا مقام حاصل کیا تھا۔الیاس نےآواز دی وائس سے گفتگو کے دوران کہا کہ میں امریکہ میں پی ایچ ڈی کرنے کے موقع ملنے سے بہت خوش ہوں۔میں نے کئی یونیورسٹیوں میں اپلائی کیا اور حال ہی میں نیویارک کی اسٹونی بروک یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کرنے کی پیشکش موصول ہوئی۔

awazthevoice

خیال رہے کہ الیاس  رواں سال جولائی-اگست کے درمیان تحقیق کے لیے امریکہ جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ میرے گھر میں بچپن سے ہی تعلیمی ماحول تھا۔میرے والدین خود تعلیم سے جڑے رہے۔میں بچپن سے سائنس داں بننا چاہتا تھا۔الیاس نے کہا کہ میں سائنسداں بن کرملک کی خدمت کرنا چاہتا ہوں۔

بتا دیں کہ الیاس کو آئی آئی ٹی گوہاٹی کی جانب سے اعلیٰ علمی کارکردگی انجام دینے پر گولڈ میڈل سے نوازا گیا ہے۔ انہوں نے سنہ 2020 میں دہلی یونیورسٹی کے تحت ہیریٹیج رام جس کالج سے کیمسٹری میں آنرز  کے ساتھ گریجویشن کیا ہے۔ الیاس نے  آئی آئی ٹی گوہاٹی میں پوسٹ گریجویٹ ڈگری کے لیے داخلہ لیا تھا۔ انہوں نے بھی علمی ذہانت کا مظاہرہ کیا اور فرسٹ کلاس میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔