اے ایم یو :وائس چانسلر نے ’سی بی ایم ای بیسڈ پریکٹیکل فارماکولوجی‘ کا اجرا کیا

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 17-05-2023
اے ایم یو :وائس چانسلر نے ’سی بی ایم ای بیسڈ پریکٹیکل فارماکولوجی‘ کا اجرا کیا
اے ایم یو :وائس چانسلر نے ’سی بی ایم ای بیسڈ پریکٹیکل فارماکولوجی‘ کا اجرا کیا

 

علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر محمد گلریز نے ’سی بی ایم ای بیسڈ پریکٹیکل فارماکولوجی‘کتاب کے تیسرے ایڈیشن کا اجراء کیا،  جو ایم بی بی ایس کے طلباء کے لئے ہے اور اسے پروفیسر فریدہ احمد، ڈاکٹر جمیل احمد، ڈاکٹر بشریٰ ایچ خان اور ڈاکٹر شجاع الدین نے مشترکہ طور سے تصنیف کیا ہے۔

               پروفیسر گلریز نے کتاب کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ انڈرگریجویٹ ایم بی بی ایس طلباء کے لیے ایک اہم پریکٹیکل کتاب ہے کیونکہ یہ ہنر پر مبنی طبی تعلیم کے حالیہ نصاب پر مبنی ہے اور مجھے یقین ہے کہ یہ میڈیکل طلباء کے لیے بہت مددگار ثابت ہوگی۔

               ڈین، فیکلٹی آف میڈیسن، پروفیسر وینا مہیشوری نے کہا کہ کتاب میں طبی اخلاقیات، دواؤں کا معقول استعمال، ضروری ادویات کی فہرست، پی-ڈرگ کا تصور اور نسخہ لکھنے جیسے موضوعات کا احاطہ کیا گیا ہے۔

               پروفیسر راکیش بھارگو، پرنسپل، جے این میڈیکل کالج نے کہا کہ نیشنل میڈیکل کمیشن کے رہنما خطوط کے مطابق نسخہ لکھنے کا جدید طریقہ اور مشقوں کو کتاب میں شامل کیا گیا ہے اور پریکٹیکل فارماکولوجی کے تمام موضوعات کو ترتیب وار طریقے سے مرتب کیا گیا ہے۔

               اجرا تقریب کے دوران اے ایم یو رجسٹرار مسٹر محمد عمران آئی پی ایس بھی موجود تھے۔

               ڈاکٹر جمیل احمد نے کہا کہ اس کتاب کے مطالعہ سے طلباء میں نئی صلاحیتیں پیدا ہوں گی جو طبی اخلاقیات کے مطابق ڈاکٹروں میں ہونا لازمی ہیں۔