اے ایم یو : دو سابق طلباء نے سپریم کورٹ کے ایڈوکیٹ آن ریکارڈ امتحان میں کامیابی حاصل کی

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 26-04-2023
اے ایم یو : دو سابق طلباء نے سپریم کورٹ کے ایڈوکیٹ آن ریکارڈ امتحان میں کامیابی حاصل کی
اے ایم یو : دو سابق طلباء نے سپریم کورٹ کے ایڈوکیٹ آن ریکارڈ امتحان میں کامیابی حاصل کی

علی گڑھ،: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے دو سابق طلباء مسٹر پارس ناتھ سنگھ اورمسٹر شکیل احمد نے دسمبر 2022 میں سپریم کورٹ آف انڈیا کے منعقد کردہ ایڈوکیٹ آن ریکارڈ امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے۔

مسٹر سنگھ اور مسٹر احمد دونوں ہم سبق ہیں۔ انھوں نے اے ایم یو سنٹر ملاپورم،کیرالہ کے شعبہ قانون سے قانون کی تعلیم حاصل کی ہے اور ان کا تعلق 2011-16 بیچ سے ہے۔

وہ 2016 سے سپریم کورٹ میں پریکٹس کر رہے ہیں۔ سپریم کورٹ ہر سال ایڈوکیٹ آن ریکارڈ امتحان کراتی ہے۔ اس کا بنیادی مقصد عدالت کے قواعد، عمل اور طریقہ کار سے واقفیت اور قانونی ذہانت و اخلاقیات کو پرکھنا ہے۔ گزشہ سال ایک اور سابق طالب علم رضوان احمد نے ایڈوکیٹ آن ریکارڈ کا امتحان پاس کیا تھا اور وہ بھی پارس ناتھ سنگھ اور شکیل احمد کے ہم سبق ہیں۔