اے ایم یو: بین الاقوامی عربی موٹ مقابلہ میں طلبہ کی شرکت

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 02-04-2025
اے ایم یو: بین الاقوامی عربی موٹ مقابلہ میں   طلبہ کی شرکت
اے ایم یو: بین الاقوامی عربی موٹ مقابلہ میں طلبہ کی شرکت

 



علی گڑھ،: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی فیکلٹی آف لا کے پانچ طلبہ پر مشتمل ایک ٹیم نے ریاض، سعودی عرب کی شاہ سعود یونیورسٹی میں 23 تا 26 فروری 2025 منعقدہ ایس سی سی اے انٹرنیشنل عربک موٹ مقابلہ میں اے ایم یو کی نمائندگی کی۔ م

سٹر جمیل جوہر، مسٹر محمد عبداللہ، مسٹر جمال احمد، مسٹر محمد ابوذر اور مسٹر عبداللہ حسن خان نے اس مقابلے میں شرکت کی جسے سعودی سینٹر برائے کمرشل آربیٹریشن (ایس سی سی اے) نے ریاض انٹرنیشنل ڈسپیوٹ ویک 2025 کے دوران منعقد کیا تھا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ اے ایم یو کی موٹ کورٹ ٹیم نے کسی بین الاقوامی عربی زبان کے موٹ مقابلے میں حصہ لیا۔ 24 ممالک کی 154 ٹیموں کا سامنا کرتے ہوئے اے ایم یو کی ٹیم نے اپنی قانونی مہارت کا شاندار مظاہرہ کیا اور کئی تجربہ کار عرب ٹیموں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ٹیم نے پیلنٹِف میمورینڈم زمرہ میں 48 واں مقام حاصل کیا اور غیر معمولی کارکردگی اسے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ٹیم نے اے ایم یو انتظامیہ کی رہنمائی و تائید اور اے ایم یو اولڈ بوائز ایسوسی ایشن، ریاض کی میزبانی اور اسپانسرشپ کا شکریہ ادا کیا جس نے ٹیم کی شرکت میں اہم کردار ادا کیا۔ یہ کامیابی نہ صرف اے ایم یو کے لیے باعثِ فخر ہے بلکہ مستقبل میں عربی زبان میں ہونے والے بین الاقوامی قانونی مقابلوں میں مزید شرکت کی راہ ہموار کرے گی۔