اے ایم یو :پہلی بار پی ایم ریسرچ فیلو پروگرام میں منتخب

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 11-07-2022
اے ایم یو :پہلی بار پی ایم ریسرچ فیلو پروگرام میں منتخب
اے ایم یو :پہلی بار پی ایم ریسرچ فیلو پروگرام میں منتخب

 


 علی گڑھ :  علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے لیے ایک اور مثبت خبر ہے۔ علیگ برادری کے لیے اسے ایک بڑی کامیابی مانا جائے گا کیونکہ اب  این آئی آر ایف کی درجہ بندی میں بہتری کے بعد، اے ایم یو کو پہلی بار وزیر اعظم کے ریسرچ فیلو پروگرام کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ جانئے اس اسکیم کے تحت ادارے میں تحقیق کرنے والے طلبہ کو کتنی رقم دی جائے گی۔

یونیورسٹی کے پانچ فیکلٹی کے اسکالرز درخواست دے سکیں گے۔ فیلوشپ کا مقصد اعلیٰ معیار کی تحقیق کے ساتھ معیاری تحقیق پر زور دینا ہے۔ منتخب اسکالرز کو پہلے سال 70,000 روپے ماہانہ تک کی فیلوشپ دی جائے گی۔

پرائم منسٹر ریسرچ فیلو شپ (پی ایم آر ایف)، برین ڈرین کو روکنے کے مقصد سے شروع کی گئی ہے، جس میں

IITs، NITs، IIISEs، IISERs، IIEST

اور ہندوستان میں کسی تسلیم شدہ انسٹی ٹیوٹ یا یونیورسٹی کی فیکلٹی آف سائنس اینڈ ٹکنالوجی کے پی ایچ ڈی اسکالرز کو شامل کرنا ہے۔ اس فیلوشپ پروگرام کو شروع ہوئے تین سال ہوچکے ہیں، لیکن اے ایم یو کے ریسرچ اسکالرز کو اب تک اس سے دور تھے

اس بار انسانی وسائل کی ترقی کی وزارت نے اس میں اے ایم یو کا انتخاب کیا ہے۔ یونیورسٹی کا انتخاب این آئی آر ایف کی درجہ بندی میں بہتری کے بعد کیا گیا ہے۔ اے ایم یو کے انتخاب کے بعد اب یونیورسٹی کے اہل اسکالرز فیلوشپ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔