اے ایم یو: پروفیسر کا تنازعہ، انکوائری کمیٹی قائم

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 10-04-2022
اے ایم یو: پروفیسر کا تنازعہ، انکوائری کمیٹی قائم
اے ایم یو: پروفیسر کا تنازعہ، انکوائری کمیٹی قائم

 

 

علی گڑھ،: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) وائس چانسلر نے جے این میڈیکل کالج کے معطل شدہ اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر جیتندر کمار سے متعلق معاملہ کی انکوائری کے لئے ایک چار رکنی فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کمیٹی کی تشکیل دی ہے۔]

پروفیسر آر پی سنگھ (سبکدوش پروفیسر، شعبہ نباتیات، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی) کی سربراہی والی چار رکنی کمیٹی کو معاملے کی جانچ کرکے جلد از جلد اپنی رپورٹ پیش کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔

مزید پڑھیں : اے ایم یو کے پروفیسر کیوں ہوئے معطل؟

کمیٹی میں پروفیسر محمد اطہر انصاری (شعبہ کمیونٹی میڈیسن، جے این میڈیکل کالج، اے ایم یو) اور پروفیسر سنگیتا سنگھل (شعبہ فزیالوجی، جے این میڈیکل کالج، اے ایم یو) بطور ممبر اور اسسٹنٹ رجسٹرار (ڈپارٹمنٹل انکوائری کمیٹی، رجسٹرار آفس، اے ایم یو) بطور کنوینر شامل ہیں۔