اے ایم یو :ریزیڈنٹ ڈاکٹروں کو پیپر پریزنٹیشن ایوارڈ

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 05-09-2023
اے ایم یو :ریزیڈنٹ ڈاکٹروں کو پیپر پریزنٹیشن ایوارڈ
اے ایم یو :ریزیڈنٹ ڈاکٹروں کو پیپر پریزنٹیشن ایوارڈ

 



علی گڑھ: جے این میڈیکل کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے جنرل سرجری شعبہ کے پوسٹ گریجویٹ طالب علم ڈاکٹر محمد شارق انعام نے آئی ایم ایس، بنارس ہندو یونیورسٹی میں منعقدہ انڈین ہرنیا سوسائٹی کی پندرہویں سالانہ کانفرنس میں پیپر پریزنٹیشن میں پہلا انعام حاصل کیا۔

ان کے اورل پیپر پریزنٹیشن کا عنوان تھا: 'پیچیدہ ایمرجنسی انگوئنل ہرنیا سرجری میں پولی پروپائیلین میش کا استعمال: ہمارا تجربہ۔ یہ تحقیق ڈاکٹر شہباز حبیب فریدی، اسسٹنٹ پروفیسر، شعبہ جنرل سرجری،اے ایم یو نے کی ہے۔

دوسری طرف، جنرل سرجری شعبہ کے ہی پی جی ریزیڈنٹ ڈاکٹر فردوس حسین نے بی ایل کے میکس اسپتال، نئی دہلی میں ریکٹل کینسر اپڈیٹ 2023 میں منعقدہ کوئز مقابلے کے فائنل میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔ شعبہ کے سربراہ پروفیسر افضل انیس نے مذکورہ طلباء کو ان کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی